Tue, 27 Apr 2021 10:57:39
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت دہلی میں 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کی خاطر دہلی حکومت نے 1.34 کروڑ ٹیکے خریدنے کو منظوری دے دی ہے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 10:53:49
کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو 5 اکتوبر کو ہاترس کی رپورٹنگ کرنے جاتےہوئےگرفتار کر لیا تھا اور ان کی آ ج تک ضمانت نہیں ہوئی ہےجبکہ پنجابی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کو26 جنوری کو لال قلعہ کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کرنے کے معاملے میں پیر کو ضمانت دے دی گئی ہے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 10:47:42
کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر نے کہا ہے کہ وہ کورونا مریض جو پازیٹیو ہیں لیکن ان میں کسی طرح کی علامتیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں ان کو گھروں میں ہی الگ تھلک رہ کر علاج کروانے کے لئے حکومت کی طرف سے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے اس ڈیسک کی طرف سے ان مریضوں کی طبی رہنما ئی کی جائے گی۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 10:39:27
شہر بنگلورو میں جس رفتار سے کورونا وائرس کے معاملات بڑھ رہے ہیں اسی رفتار سے نہ صرف کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے بلکہ دیگرامراض کے سبب مرنے والوں کے ساتھ ساتھ کورونا کے سبب رشتہ داروں کی موت کے صدمہ سے سے مرنے والوں کی بھی خاصی تعداد سامنے آ رہی ہے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 10:34:18
ہندوستانی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (IIT) کے سائنس دانوں نے اب ایک ریاضی کے ماڈل کی بنیاد پر اپنی پیش گوئی پرنظرثانی کی ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان میں کووِڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران زیر علاج کیسز کی تعداد 14 سے 18 مئی اورمئی کے درمیان 8 لاکھ تک بڑھ سکتی ہے اور 4 سے 8 مئی کے درمیان روزانہ انفیکشن کے واقعات کی تعداد 4.4 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 10:22:38
ملک بھر میں جاری کورونا کے قہر کے بیچ مدراس ہائی کورٹ میں ایک سنوائی کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہی کورونا کی دوسری لہر کے لئے ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے کورونا کے بڑھتے بحران کے دوران بھی انتخابی جلسوں اور ریلیوں کو نہیں روکا۔
View more
Mon, 26 Apr 2021 17:11:02
کرناٹک میں کووِڈ کے بے تحاشہ بڑھتے معاملات پر قابو پانے کے لئے وزیراعلیٰ یڈی یورپا نے کل منگل رات نو بجے سے 14 دنوں کے لئے ریاست بھر میں پھر ایک بار لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان پیر کو بنگلور میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ کے فوری بعد کیا گیا۔
View more
Mon, 26 Apr 2021 16:13:31
جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع میں کورونا قوانین کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ سرگرم ہے تو دوسری طرف ان قوانین کو نظر انداز کرکے اپنی من مانی کرنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy