Sun, 25 Apr 2021 16:34:46
سری لنکا کی پولیس نے2019 کےایسٹر سنڈے کے حملوں کے سلسلے میں ہفتہ کو ایک اعلیٰ مسلم قانون ساز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایسٹر سنڈے کے حملوں میں 279 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 16:32:45
امریکہ کے دارالحکومت ، واشنگٹن میں بڑی تعداد میں ترکوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی 1915 کے واقعات کو "نسل کشی"قرار دیے جانے کے بیان پر احتجاج کیا ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 16:28:51
فرانسیسی رضاکاروں کا ایک گروپ دنیا سے الگ تھلگ رہنے کے بعد ایک غار سے سنیچر کو نکلا جہاں انہوں نے 40 دن رہنے کا تجربہ کیا تاکہ اس بات کا پتا لگایا جا سکے کہ انسان کس حد تک تنہائی کے ماحول میں خود کو ڈھال سکتا ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 16:25:33
انڈونیشیا کی بحریہ نے اپنی گمشدہ آبدوز جس میں 53 افراد سوار تھے، اس میں موجود کچھ اشیا سمندر سے ملنے کے بعد ہفتہ کو اس کے ڈوبنے کی تصدیق کردی ہے۔ جرمن ساختہ یہ آبدوز بدھ کی صبح لاپتہ ہو گئی تھی۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:31:41
ملک میں کورونا کا قہر بدستور جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 3.49 لاکھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، حالانکہ یہ اس راحت کی بات یہ ہے کہ لگاتار دوسرے دن بھی ، دو لاکھ سے زیادہ مریضوں نے وبا کو شکست دی ہے۔اس دوران سنیچر کے روز 25 لاکھ 36 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 14 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 417 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکے ہے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:26:27
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں کورونا کا قہر بدستور جاری رہنے کے درمیان لاک ڈاؤن کو ایک اور ہفتے کے لئے بڑھا دیا۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:21:53
وزیر اعظم مودی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کیا۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:17:32
سپریم کورٹ کے جج موہن شانتنا گودر کا ہفتے کے روز دیر رات انتقال ہو گیا۔ وہ 62 سال کے تھے۔ اتوار کے روز عدالت کے رجسٹرار آفس کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس شانتنا گودر نے دیر رات گروگرام (گڑگاؤں) کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے۔
View more
Sun, 25 Apr 2021 15:15:12
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے1072 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد80 لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy