Tue, 27 Apr 2021 16:52:41
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے پیر کے روز ہندوستان میں کورونا کی مہلک دوسری لہر اور ریکارڈ تعداد میں رپورٹ ہو رہے نئے کیسز اور اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم بحران کو دور کرنے میں ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی دلخراش ہے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 16:49:07
جنوبی افریقہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 512 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1,19,898 تک پہنچ گئی۔ ملک میں ہر روز کورونا کے نئے کیسز پچھلے دن سے تھوڑا سا بڑھ کر 500 سے اوپر ہوچکے ہیں، لیکن گزشتہ دو دن سے یہ تعداد 600 سے نیچے ہی رہی ہے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 16:46:41
قومی دارالحکومت کے مریضوں کے لئے تقریباً 70 ٹن حیات بخش آکسیجن والی پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین منگل کی صبح یہاں پہنچ گئی۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹر پر یہ معلومات شیئر کیں۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 13:49:49
ملک میں کورونا کی ابتر صورت حال کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے لیڈران کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہونے اور ایک قوم کے طور پر کورونا سے لڑنے کے لئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ یہ لڑائی کورونا کے خلاف ہے نہ کہ کانگریس اور دوسری سیاسی جماعتوں کے خلاف۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 13:46:22
کہاجاتاہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے جب مصرکی باگ ڈور سنبھالی تو انہوں نے سب سے پہلے وہاں کے لوگوں کیلئے اگلے14 سال کیلئے منصوبہ بندی یعنی پلاننگ کی کہ کس طرح سے ان کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں،چونکہ حضرت یوسف علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے نبی تھے تو انہیں اس بات کا الہام ہواکہ آنے والے دنوں میں کیا ہوسکتاہے،اسی وجہ سے انہوں نے قحط سالی کااندازہ لگاکر 7سال کااناج ذخیرہ کروایا،لوگوںسے خوب محنتیں کرو
View more
Tue, 27 Apr 2021 13:36:29
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اتر پردیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیرلا کے صحافی صدیق کپن کے ساتھ غیر انسانی اور بے رحمانہ سلوک کو بند کرے۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 13:06:29
بھٹکل کا رمضان بازار اپنی رونق اور گہماگہمی کی وجہ سے پورے ضلع میں اپنی مثال آپ ہوتا ہے۔ بالخصوص پرانے بس اسٹینڈ سے ماری کٹہ تک کے علاوہ کار اسٹریٹ پر بڑی بڑی دکانوں کے علاوہ رمضان کے لئے لگی ہوئی چھوٹے چھوٹے باکڑوں کی قطاریں اس بازار کا اسپیشل فیچر ہوتا ہے جس سے شہر اور اطراف کے مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی اس سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھاتے ہیں۔
View more
Tue, 27 Apr 2021 12:45:55
ریاستی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ کرفیو اور سخت ضوابط کے درمیان شہر بنگلورو اور ریاست کے دیگر شہروں سے اپنے اپنے مقامات کو لوٹنے کیلئے نکلنے والے مہاجر مزدوروں کو لانے لے جانے کیلئے کرناٹک کے 3 ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں کی طرف سے 12 ہزار سے زائد بسوں کا انتظا م کیا گیاہے۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ٹرانسپورٹ لکشمن ساودی نے نے بتائی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy