Tue, 06 Jul 2021 00:42:17
رافیل سودے کو لے کر فرانس میں شروع ہوئی جانچ کے بعد کانگریس لگاتار مرکز کی مودی حکومت پر حملہ آور ہے۔ آج ایک بار پھر اس نے کہا ہے کہ حکومت کو رافیل لڑاکو طیارے خریداری گھپلے کی ذمہ داری لیتے ہوئے معاملے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانی چاہیے اور اسے سمجھنا چاہیے کہ اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:39:37
اتر پردیش کے سلطان پور ضلع پنچایت صدر کا الیکشن اختتام پذیر ہونے کے دو دنوں بعد یعنی پیر کے روز آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اپنے 3 ضلع پنچایت اراکین کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:33:35
چارہ گھوٹالہ میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) صدر لالو پرساد یادونے آج اپنے پہلے سیاسی خطاب میں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا اور کہاکہ اس کی غلط پالیسیوں اور کورونا وبا سے صحیح طریقے سے نہیں نمٹنے کی وجہ سے ملک ہزارو ں سال پیچھے چلا گیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:27:41
بھیما کوریگاؤں کیس میں ملزم بنائے گئے سماجی کارکن اسٹین سوامی کا 84 سال کی عمر میں آج ممبئی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ بمبئی ہائی کورٹ میں آج ہی اسٹین سوامی کی ضمانت عرضی پر سماعت ہونی تھی۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران اسٹین سوامی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بڑے افسوس سے عدالت کو مطلع کرنا پڑ رہا ہے کہ فادر اسٹین سوامی کا انتقال ہو گیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:18:18
دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں آج کانگریس کارکنان نے بی جے پی کی مودی حکومت اور دہلی کی کیجریوال حکومت کے خلاف پرزور مظاہرہ کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:15:16
ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کےکم ہوتے معاملات کے درمیان، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں، جو 19 مارچ کے بعد ایک دن میں درج ہونے والے سب سے کم تعداد ہے۔ دریں اثنا اتوار کو 14 لاکھ 81 ہزار 583 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار 046 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:13:01
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی حکومت سے آج پھر ریاست کو مناسب مقدار میں ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:10:30
مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان حکومت کے وزراء کے عجیب و غریب بیانات لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ ان بیانات سے ریاستی حکومت کی شبیہ بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ پارٹی کی طرف سے لیڈروں اور وزراء کو لگاتار ہدایتیں دی جا رہی ہیں، اس کے باوجود وزراء کی زبان پوری طرح بے قابو نظر آ رہی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 00:08:36
سپریم کورٹ نے انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 اے کے تحت ایف آئی آر کے اندراج پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت عظمی نے شیریا سنگھل کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سن 2015 میں ہی متعلقہ قانون کی دفعہ 66 اے کو ختم کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy