Tue, 06 Jul 2021 23:37:36
ایک طرف ایل جے پی لیڈر پشوپتی پارس کو مرکزی کابینہ میں شامل کیے جانے کو لے کر قیاس آرائیاں تیز ہیں، اور دوسری طرف ان کے بھتیجے یعنی رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر پشوپتی ایل جے پی کوٹہ سے مرکزی وزیر بنائے گئے تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کو مجبور ہوں گے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:34:54
پانچ رکنی حد بندی کمیشن منگل کی دوپہر کو کمیشن کی سربراہ جسٹس (آر) رنجانا پرکاش ڈیسائی کی قیادت میں سری نگر پہنچ گیا کمیش میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر اور جموں و کشمیر کے سٹیٹ الیکٹورل افسر کے کے شرما بھی شامل ہیں،
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:31:28
کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاستوں کی طرف سے سخت لاک ڈاؤن لگائے جانے کی وجہ سے اقتصادی سرگرمیوں کے متاثر ہونے سے جی ایس ٹی ریونیو کلکشن پر بھی اثر پڑا ہے۔ اس برس جون مہینے کے لئے 5 جولائی تک کل ملاکر 92,849 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی ریونیو کلکشن ہوا جو گزشتہ نو مہینے میں سب سے کم ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:28:54
گزشتہ دنوں بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے قدآور لیڈر مکل رائے کی اہلیہ کرشنا رائے کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:26:40
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر مرکزی بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انکم ٹیکس اور ای ڈی اداروں کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے ہی اتر پردیش میں انتخابات قریب آرہے ہیں سی بی آئی نے چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:21:51
رناٹک میں کورونا معاملات میں کمی آنے کے بعد ریاستی حکومت کی جانب سے مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت دیئے جانے پر ریاست بھر کی مسجدیں کھل چکی ہیں اور مسلمان مسجدوں میں جاکر نماز ادا کررہےہیں، اس موقع پر مینگلور میں ضلع جنوبی کینرا کے قاضی اور اڈپی میں مسلم فیڈریشن نے لوگوں سے مسجدوں میں نماز ادا کرتے وقت کورونا سے متعلق رہنما ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:18:59
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو کہا کہ مرکزی اور اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں نے عوام کو بحران میں ڈالنے کا گناہ کیا ہے۔ مہنگائی،جرائم، قتل، لوٹ، عصمت دری، بدعنوانی سے سماج کا ہر طبقہ متاثر ہے جس سے چھٹکارہ دلانے کے لئے کانگریس کا کردار اہم ہوگا۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 22:58:08
کل بدھ 7 جولائی کو بھٹکل میں جملہ 450 کووڈ ویکسین کے ڈوس مختلف اسپتالوں میں دستیاب ہوں گے جس میں سے 150 ڈوس بھٹکل تعلقہ سرکاری اسپتال کےلئے مختص کئے گئے ہیں۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 21:15:30
کنداپور تعلقہ کے ہانگلور میں ونائیک تھیٹر کے پاس واقع ونسینٹ ڈیسوزا کے گھر میں گیس سلینڈر لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگی جس کے نتیجے مالک مکان زخمی ہونے کے علاوہ گھر پوری طرح خاکستر ہوگیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy