Wed, 07 Jul 2021 00:10:49
) امید کی جا رہی تھی کہ مودی کابینہ میں توسیع کو لے کر 7 جولائی کو میٹنگ ہوگی اور 8 جولائی کو نئے وزراء کا نام سامنے آئے گا، لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق 7 جولائی کی شام 6 بجے ہی مودی کابینہ میں توسیع کا عمل انجام پا جائے گا۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 00:07:29
راجستھان یونٹ میں جاری آپسی چپقلش اور رسہ کشی نے بی جے پی کو بری طرح مشکل میں ڈال دیا ہے۔ پارٹی اب اندرونی لڑائی کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اور کارکنان کے درمیان سخت پیغام دینے کے لیے پارٹی لائن پر عمل نہ کرنے والے لیڈروں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
View more
Wed, 07 Jul 2021 00:04:01
مغربی اسمبلی نے آج ’ودھان پریشد‘ (قانون ساز کونسل) کی تشکیل کا بل پاس کردیاہے۔ترنمول کانگریس نے انتخابی منشور میں ودھان پریشد کی تشکیل کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے ذریعہ سینئر اور تجربہ کار افراد جو اسمبلی انتخابات نہیں لڑ سکتے ہیں، انہیں یہاں بھیج کر ان کی خدمات حاصل کرے گی۔تاہم بی جے پی نے مالی بحران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ودھان پریشد کی تشکیل کے حالات نہیں ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:59:57
مرکز کی مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا حملہ لگاتار جاری ہے۔ تازہ ترین حملہ انھوں نے منریگا مزدوروں کی مزدوری فوری طور پر نہ دیے جانے کو لے کر کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:57:28
کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران بلیک فنگس کے معاملات نے سبھی کو دہشت میں ڈال دیا، اور لگاتار مختلف ریاستوں سے اس کے نئے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ خصوصاً اتر پردیش میں بلیک فنگس کے معاملات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں جو لوگوں کے لیے خوف کا سبب بنے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:54:08
ایک طرف مرکزی کابینہ میں توسیع کو لے کر گہما گہمی جاری ہے، اور دوسری طرف صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 8 ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کر دی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے مودی حکومت میں کابینہ وزیر تھاورچند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر بنایا گیا ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ زیادہ عمر کے سبب 73 سالہ تھاورچند گہلوت کو مرکزی کابینہ سے ہٹا کر گورنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:51:53
وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی نشستوں کی از سر نو حد بندی ہوگی اور پھر انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ مناسب وقت پھر بحال کیا جائے گا، جیسا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:49:57
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج رافیل جیٹ سودا گھپلہ، آسمان چھوتی قیمتیں اور پبلک سیکٹروں کی کمپنیوں کی فروخت پر مودی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے عوام دشمن اقدامات کرنا اس کی شناخت بن چکی ہے۔
View more
Tue, 06 Jul 2021 23:46:10
کورونا وبا کے پیش نظر کئی ریاستوں میں مذہبی تقاریب کے انعقاد پر پابندی لگی ہوئی ہے اور اڈیشہ میں جگن ناتھ رَتھ یاترا کو لے کر بھی اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس سال عوام اس میں شامل نہیں ہو پائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy