Thu, 08 Jul 2021 11:12:42
ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے قدآور لیڈر ویربھدر سنگھ کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو علی الصبح انتقال ہو گیا۔ ہماچل پردیش کے 6 مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ویربھدر سنگھ 87 سال کے تھے اور انہوں نے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال، شملہ میں آخری سانس لی۔ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جنک راج نے ویربھدر سنگھ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 11:10:04
ملک بھر میں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 35 پیسے اضافے سے 100.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت بھی نو پیسے اضافے کے ساتھ 89.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 11:05:49
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کووڈ-19 وبا سے جدوجہد میں ہندستان کی عالمی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی نظر میں یہ ملک ’فارمیسی آف دی ورلڈ‘ بن گیا ہے۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 11:02:20
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے سابق رکن پارلیمنٹ ہرش بنش سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ ضلع پنچایت صدر عہدے کے انتخاب میں اپنا دل(ایس )سربراہ انوپریا پٹیل نے جونپور میں اپنی پارٹی کو فروخت کردیا۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 10:59:27
مودی کابینہ میں بڑے ردوبدل سے چند گھنٹے قبل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے استعفیٰ دے دیا- سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم نے اس بارے میں مودی سرکارپرحملہ کیاہے-
View more
Thu, 08 Jul 2021 10:56:45
کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشک چندا نے ممتا بنرجی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ جج کی شبیہ کو بدنام کرنا یہ ایک سوچی سمجھی چال ہے-جسٹس کوشک چندا نے نندی گرام حلقہ میں سبھیندو ادھیکاری کی فتح کو چیلنج کرنے والی ممتا بنرجی کی درخواست پرسماعت سے خود کو الگ کرلیا تھا- ممتا بنرجی نے جسٹس کوشک چندا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ وہ ہائی کورٹ کا جج مقرر ہونے سے پہلے بی جے پی سے وابستہ تھے-
View more
Thu, 08 Jul 2021 00:33:32
ممنوعہ تنظیم داعش کے مبینہ رکن ہونے اور نوجوانوں کو داعش سے منسلک ہونے کی مبیینہ ترغیب دینے اور انہیں کشمیر میں جہاد کے لیئے بھیجنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیرالا کے ڈاکٹر رئیس رشید کے مقدمہ کی پیروی جمعیۃ علماء کرے گی اور اس ضمن جمعیۃ نے ضمانت کے لئے عرضی بھی داخل کردی ہے۔اس ضمن میں جمعی ۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہاکہ مسلمانوں کی باعزت رہائی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 00:30:44
کورٹ نے مرکزی انفارمیشن کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشنوں میں خالی عہدوں کی تازہ اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو بدھ کو ہدایت دی۔
View more
Thu, 08 Jul 2021 00:24:24
بدھ کی شام 43 لیڈروں نے راشٹرپتی بھون میں حلف برداری کرتے ہوئے مرکزی کابینہ اور کونسل میں خود کو داخل کر لیا، ساتھ ہی کئی نئے وزراء کو اہم قلمدان کا تحفہ بھی مل گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy