Fri, 09 Jul 2021 00:34:31
اتر پردیش کے گونڈا ضلع میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر (اے سی ایم او) ڈاکٹر اجے پرتاپ سنگھ سمیت 17 سرکاری ڈاکٹروں نے ضلع مجسٹریٹ مرکنڈے شاہی پر غیر اخلاقی زبان کا استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ دینے والوں میں 16 کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:31:24
مرکزی کابینہ میں بدھ کے روز عمل میں آئی بڑی تبدیلی کے بعد آج شام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نئی کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:27:53
اتر پردیش میں بلاک پرمکھ الیکشن کی نامزدگی کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کو لے کر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:24:48
ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہنوز جاری ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی اب پٹرول کی قیمت سنچری کو پار کر چکا ہے اور یہ اضافہ لگاتار جاری ہے۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:20:46
دہلی پردیس کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے آج نوتقرر آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کا ریاستی ہیڈکوارٹر ’راجیو بھون‘ میں گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:17:42
این ڈی ای میں بی جے پی کی اتحادی نشاد پارٹی کے سربراہ سنجے نشاد نے اپنے بیٹے اور رکن پارلیمنٹ پروین نشاد کو مرکزی وزارتی کونسل میں شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ جب اپنا دل کی انوپریا پٹیل کو وزارتی کونسل میں شامل کیا جا سکتا ہے تو رکن پارلیمنٹ پروین نشاد کو کیوں نہیں؟
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:15:18
ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ویربھدر سنگھ کے انتقال پر اہم شخصیات کی جانب سے تعزیت پیش کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ اسی ضمن میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:12:12
کورونا بحران سے نبرد آزما عام آدمی پر مہنگائی چہار جانب سے حملہ کر رہی ہے اور پٹرول-ڈیزل کے داموں میں لگاتار ہو رہے اضافہ کے دمیان سی این جی کے داموں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ قبل ازیں، اس مہینے کے آغاز میں ایل پی جی گیس سلینڈر کے داموں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
View more
Fri, 09 Jul 2021 00:09:14
آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے غازی آباد مسلم راشٹریہ منچ کے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موب لنچنگ کرنے والے ہندوتوا مخالف ہیں، اور یہ ملک ہندو و مسلمانوں کا مشترکہ ملک ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy