Thu, 15 Jul 2021 12:06:04
کاروں کے خریدی میں دھوکہ دہی اور چوری کے معا ملات پر کارروائی کر تے ہو ئے سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پو لیس نے ملز مین کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے5کروڑ روپئے ما لیت کی39کاریں اور58دو پہیہ والی گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:01:31
ریاستی حکومت نے انتظامیہ میں آج ایک بڑی سرجری کرتے ہوئے تین آئی پی ایس افسروں کے ساتھ دو آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق بنگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ بی ایم آر سی ایل (BMRCL) کے مینجنگ ڈائرکٹر راکیش سنگھ کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پرویز انجم آئی اے ایس کو بی ایم آر سی ایل کا نیا ایم ڈی مقرر کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:57:25
ریاستی وزیر برائے پرائمری وسکنڈری تعلیم ایس۔ سریش کمارنے آج کہاکہ ریاست کے تمام اسکولوں میں کنڑا ایک زبان کے طور پر لازمی سکھانی چاہئے اس معاملہ میں کسی طرح کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:50:59
ریاستی عوام کے کئی اہم اور سلگتے مسائل ہیں۔ ان مسائل پر بحث و مباحثہ کرنے جلد از جلد بیلگاوی میں اسمبلی سیشن طلب کرنے اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور اسمبلی اسپیکر ویشویشور ہیگڈے کاگیری کو خط لکھا ہے جس میں فوری بیلگاوی میں اسمبلی سیشن طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:44:29
مدھیہ پردیش کے گوالیارہائی کورٹ کی ڈبل بینچ نے نوکری سے نا اہل قرار دیئے اسسٹنٹ بیج سرٹیفیکیشن آفیسر کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔ نوکری کے دوران تیسرا بچہ پیدا ہونے پر اسسٹنٹ بیج سرٹیفیکیشن آفیسر جو سرکاری خدمات میں نا اہل قرار دیا گیا تھا۔ اس حکم کے خلاف افسر نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے اپیل خارج کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2001 کو قانون نافذ ہوا ہے۔ اس کے بعد تیسرا بچہ ہوا تو سول سرو
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:34:59
کرناٹک میں 19اور 22جولائی کو کروائے جانے والے ایس ایس ایل سی امتحان کے دوران کورونا وائرس سے بچنے کے لئے درکار احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے حفاظتی ضوابط جاری کئے گئے ہیں۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:26:20
ملک کے کچھ حصوں میں خصوصی طور پر پہاڑی علاقوں کے سیاحتی مقامات، عوامی نقل و حمل (ٹرانسپورٹ)،دکانوں اور مال میں بڑھنے والی بھیڑ کے معاملوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر کو سختی سے نافذ کریں -
View more
Thu, 15 Jul 2021 11:22:06
عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کیلئے شہر بنگلور میں قربانی کیلئے لائے جانے والے بڑے جانوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں پولیس حکام نے بھی کسی بھی طرح کا تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے اور کہہ دیا ہے کہ ریاست میں جو انسداد گؤ ذبیحہ قانون نافذ ہے اس پر عمل میں کسی طرح کی مصالحت نہیں کی جا سکتی-
View more
Wed, 14 Jul 2021 23:54:06
دہلی فسادات (2020) کے دوران پولیس کے غیر ذمہ دارانہ عمل سے ناراض ہو کر دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے دہلی پولیس پر 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy