Thu, 15 Jul 2021 18:36:57
بھلے ہی کووِڈ کی دوسری لہر اختتام کو پہنچ چکی ہو مگر دوسری لہر میں شہر ، شہر اور گاوں گاوں میں اکسیجن کی قلت کو لے کر جو اموات ہوئیں، اُس کو دیکھتے ہوئے اکسیجن پلانٹ کی ضرورت شدت سے محسوس کی گئی تھی، اب چونکہ کووِڈ کی تیسری لہر کے بھی خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں، احتیاطی پیشگی اقدامات بے حدضروری ہیں۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:34:11
بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیرالہ یونٹ کے صدر کے سریندرن بدھ کے روز کوڈکارا ہائی وے لوٹ معاملے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے 90 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:31:12
کورونا کی تیسری لہر کے خلاف حفاظت کے لئے اترپردیش کے لئے تعمیر کیے جارہے خصوصی وارڈوں کے لئے طبی سامان کی خریداری میں گھپلے کا الزام عائد کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی جانب سے بدھ کے روز وزیر سریش کھنہ ، پرنسپل سکریٹری آلوک کمار سمیت متعدد ڈاکٹروں کے خلاف حضرت گنج کوتوالی میں شکایت درج کروائی گئی ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:26:40
بہار میں سیلاب کی صورتحال خوفناک ہے اور اسی اثنا میں سمستی پور شہر سے ایک خوفناک تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ آج تک پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق سمستی پور شہر سے گذرنے والی بوڑھی گنڈک ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:22:41
جموں کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع ایئر فورس اسٹیشن کے نزدیک ایک بار پھر ڈرون کو فضا میں گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ حال ہی میں مبینہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے ایئر فورس اسٹیشن کے نزدیک پھر سے ڈرون کی نقل و حرکت کے پیش نظر علاقے میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:20:05
کورونا بحران کے دوران خطرناک سمجھے جا رہے ’ڈیلٹا ویرینٹ‘ کے تعلق سے ایک خوش آئند انکشاف کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس پر تحقیق کرنے والے ہندوستانی ادارے (انڈین سارس کوو-2 جینومکس کنسورٹیم یا انساکاگ) نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے سے سب ویرینٹس (ذیلی اقسام) اے وائی-1 اور اے وائی-2 کو قدرے کم خطرناک قرار دیا ہے۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:17:30
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے اور 581 افراد کی اس وبا سے موت ہوگئی۔ اس دوران بدھ کے روز 34 لاکھ 97 ہزار 058 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 39 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 491 افراد کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 17:14:33
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حوالہ سے مودی حکومت کا بغیر نام لئے نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کے عوام اس بات سے بخوبی واقف ہیں اس مشکل دور کو لانے کے لئے ذمہ دار کون ہے؟
View more
Thu, 15 Jul 2021 12:44:22
کمٹہ بس اسٹینڈ کے قریب ایک عمر رسید خاتون کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم بوتھ سے رقم نکالنے میں مدد کرنے کے نام پر کارڈ ادل بدل کر فریب دینے اور اس شخص کے اکاونٹ سے 70,905 روپے اڑانے والے ملزم کو کمٹہ پولیس نے میسورو سے گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy