Fri, 16 Jul 2021 23:10:35
منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر ہفتہ یعنی 17 جولائی سے 10 روزہ کرفیو نافذ رہے گا۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:07:06
حکومت اتراکھنڈ کے ذریعہ ضلع ہریدوار میں سلاٹر ہاؤس پر پابندی عائد کرنے کا معاملہ نینی تال ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے، جہاں مفاد عامہ عرضی کے ذریعہ اس معاملے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی پابندی کو دو الگ الگ درخواستوں کے ذریعہ چیلنج کیا گیا ہے، جو ہریدوار کے باشندے افتخار، مہتاب عالم، صدام حسین اور سرفراز کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 23:03:52
مدھیہ پردیش میں کانگریس نے شیوراج حکومت پر کورونا انفیکشن کی دوسری لہر بن کر آئی آفت کو موقع میں بدلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی ای کِٹ خریداری میں خوب بدعنوانی ہوئی ہے،
View more
Fri, 16 Jul 2021 20:15:38
ہوناور تعلقہ کے ہڈین بال گرام پنچایت میں کاوور کے مقام پر موسلا دھار برسات کی وجہ سے پھر ایک بار پہاڑی چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا مگر خوش قسمتی سے چٹان کا تودا قریب میں واقع مکان کے صحن میں گرا اور گھر کی دیواروں سے ٹکرا کر بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 19:57:43
سوشیل میڈیا پر بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف کوئی مسیج پوسٹ کرنے پر تفتیش کے بہانے پولیس اسٹیشن میں طلب کرکے مارپیٹ کیے جانے کا الزام کانگریسی کارکن اجئے سیگلی کی طرف سے سامنے آنے پر لیجیسلیٹیو کاونسل کے رکن بی کے ہری پرساد اور سابق رکن اسمبلی ستیش سائل کی قیادت میں کانگریسی کارکنان نے سٹی پولیس اسٹیشن کا گھیراو کیا ۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 19:54:09
اپنے جونیئر طلبہ کی ریگنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے شہر کے ایک پرائیویٹ نرسنگ کالج کے 6 سینئر طلبہ کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 18:57:39
ایک ہفتہ سے جاری مسلسل اور موسلادھار بارش کے نتیجے میں جمعہ کومینگلور کے قریب کُلشھیکر اور پڈیل کے درمیان ریلوے ٹریک پر قریبی پہاڑی کی مٹی کھسک جانے سے ٹرین سروس متاثر ہوگئی۔
View more
Fri, 16 Jul 2021 11:45:08
گوا سے بھٹکل لوٹنے کے دوران اچانک پیچھے سے ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے بھٹکل کے معروف کورونا وارئیر جناب عتیق الرحمن مُنیری اور ان کی اہلیہ کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں، البتہ ان کی کار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ جمعہ کی صبح گوا انٹرنیشنل ائرپورٹ سے قریب سات کلو میٹر دور پیش آیا۔
View more
Thu, 15 Jul 2021 23:58:03
ملک سے غداری کی تعزیرات ہند کی دفعہ 124-اے کو چیلنج کرنے والی تازہ عرضی پر سماعت کے دوران جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سے اہم سوال کیا۔ عدالت عظمیٰ نے پوچھا کہ آج ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے بعد بھی ’غداری‘ سے متعلق قانون کی کیا ضرورت ہے؟
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy