Sun, 18 Jul 2021 21:33:23
ضلع دکشن کنڑا کے پتور تعلقہ کے کابکا - سبرامینا ٹریک پر جب ٹرین گزر رہی تھی تو موسلا دھار بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ٹرین گارڈ زخمی ہوگیا اور ٹرین سروس میں خلل پڑ گیا ۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 21:18:43
ایس ڈی ایم کالج اوجیرے کے پاس دکان کے سامنے پارک کی گئی کار اچانک چل پڑی اور سیدھے دکان سے ٹکرا گئی ، مگر خوش قسمتی سے کار میں موجود چھوٹا سا بچہ اور باہر دکان کے سامنے کھڑے دو طالب علم بال بال بچ گئے ۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 20:23:51
بھٹکل میں سنچر شب سے اتوار صبح تک جاری زبردست بارش کے نتیجے میں ایک طرف سمندر ی موجوں میں کافی اُٹھان دیکھی گئی وہیں مچھلیاں پکڑنے کے لئے اُتری قریب سو چھوٹی کشتیوں میں سے 40 سے زائد چھوٹی کشتیاں بیچ سمندر میں پھنس جانے کی وجہ سے ماہی گیروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا، مگر خطرے کو بھانپتے ہوئے فوری دو موٹر بوٹوں کو بیچ سمندر میں روانہ کرتے ہوئے تمام ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ وا
View more
Sun, 18 Jul 2021 16:57:26
بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے صدر چودھری نریش ٹکیٹ نے کہا کہ 5 ستمبر کو یہاں ایک مہاپنچایت منعقد کی جائے گی جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف انتخابی تحریک شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ مہاپنچایت ’بی کے یو‘ کے لئے وقار اور عزت کی پنچایت ہوگی۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 16:54:20
جرمنی کو اس وقت 200 سالہ تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے، جس کے نتیجہ میں اب تک 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اتنا ہی نہیں سیلابی صورت حال کے پیش نظر 2 لاکھ گھروں کی بجلی کی سپائی بھی منقطع ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 16:51:19
راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آج صبح اچھی بارش ہوئی۔ اس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ صبح تقریباً آٹھ بجے جے پور میں اچھی بارش ہوئی، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ گزشتہ ایک ماہ تک مانسون کے کمزور رہنے کے بعد جے پور میں بھی ہفتہ کی شام ہلکی بارش ہوئی اور اتوار کی صبح اچھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جس کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے راحت محسوس ہوئی۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 16:48:26
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 41 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 518 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ہفتہ کے روز 51 لاکھ ایک ہزار 567 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 40 کروڑ 49 لاکھ 31 ہزار 715 افراد کو کورنا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 16:43:12
اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے آخرکار کانوڑ یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یاترا کے حوالہ سے ریاستی حکومت اور کانوڑ سنگھ کی بات چیت ہوئی، جس کے بعد سنگھ نے یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اتراکھنڈ حکومت پہلے ہی کانوڑ یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
View more
Sun, 18 Jul 2021 13:52:40
بھٹکل میں اتوار رات کو شروع ہونے والی بارش مسلسل پوری رات برسنے سے بھٹکل کے متعدد علاقوں میں پانی بھرگیا اور نیشنل ہائی وے تالاب میں تبدیل ہوگیا۔ رنگین کٹہ ہائی وے پر صبح سات بجے کے قریب کمر تک پانی چلا گیا، جبکہ شمس الدین سرکل اور شرالی نیشنل ہائی وے پر بھی بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے سواریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy