Sun, 12 Sep 2021 23:38:27
منگلورو تعلقہ کے دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کے مطابق نیرمارگا کے سبرامنیا نگر میدان میں روہن روشن فرنانڈیز نامی نوجوان کے کرکٹ کھیلنے پر اعتراض کرتے ہوئے اس پر دو افراد نے حملہ کیا ۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 23:34:24
جمعہ کے دن کڈبا اوڈانے علاقہ میں گنیش مورتی وسرجن کے بعد رات کے وقت گنیش چبوترے کو نقصان پہنچانے والے ملزم کو اپن انگڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 13:07:21
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں نوکریوں کی صورت حال کے حوالہ سے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر پھر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ جس کسی کے پاس نوکری ہی نہیں ہے تو پھر اس کے لئے کیا اتوار اور کیا سوموار؟ راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا ترقی کا ماڈل ہی ایسا ہے کہ اتوار اور سوموار کا فرق ہی ختم کر دیا۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 13:01:00
مانسون کے دوران بنگلور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مئی کے مہینے میں یہاں ڈینگی کے 102 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مانسون کے آغاز کے بعد اگست تک ان کی تعداد بڑھ کر 1304 ہو گئی ہے۔ صرف اگست کے مہینے میں یہاں ڈینگی کے 677 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ مئی کے مقابلے میں چھ گنا زیادہ ہیں۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 12:57:04
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی کے ساکی ناکا میں ایک خاتون کے ریپ اور قتل کے واقعے کو انسانیت پر دھبہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی اس معاملے میں ایک فاسٹ ٹریک سماعت کا وعدہ کیا ہے۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 11:53:45
سابق وزیر شریمنت پاٹل نے آپریشن کنول سے متعلق ایک دھماکہ خیز اطلاع دی ہے جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 11:45:31
ایک موٹر سائیکل سوار پر ایک دو نہیں بلکہ پو رے بیالیس مرتبہ ٹرافک قانون کی خلاف ورزی کرنے کے معاملات درج ہیں اور یہ شخص اپنے آپ کو ٹرافک پولیس کے جوائنٹ کمشنر کا بہت بڑا پرستار کہتاہے۔جی ہاں! اس پر تعجب کرنے کی ضرورت نہیں،یہ سچ ہے۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 11:36:28
اسکول کے تعلیمی نصاب میں کٹوتی لانے سے آئندہ آنے والی جماعت میں طلبہ کومشکلات کاسامناکرنا پڑسکتا ہے، اس لیے نصاب میں کمی لانے کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاگیا۔یہ باتیں ریاستی وزیربنیادی وثانوی تعلیم بی سی ناگیش نے بتائیں۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 11:29:44
مرکزی حکومت کی طرف سے پکوان گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کو کافی سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے اس سلسلہ میں عوامی سطح کی مہم شروع کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy