Sun, 12 Sep 2021 00:35:12
برسراقتدار بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے جے ڈی ایس نے کرناٹک میں کلبرگی میونسپل کارپوریشن کے لیے اپنے میئر امیدوار کو چننے کے لیے کانگریس کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 00:32:32
عام آدمی پارٹی کے قومی کونسل کے اجلاس کے دوران پارٹی کے کنوینر اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے کارکنان سے خطاب کیا۔ کیجروال نے اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کسی بھی طرح کے عہدے کی خواہش سے دور رہنے کا درس دیا۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 00:28:54
قومی راجدھانی دہلی میں تیز بارش کا دور جاری ہے۔ دریں اثنا، ائیرپورٹ سے مسافروں کو لے کر آ رہی ایک بس پالم فلائی اوور کے نیچے پانی میں پھنس گئی۔ تاہم فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
View more
Sun, 12 Sep 2021 00:22:27
راجدھانی دہلی میں اس سال ریکارڈ توڑ بارش درج کی گئی ہے۔ اس سال صرف یکم ستمبر سے 11 ستمبر کی دوپہر تک دہلی میں 380.2 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے گزشتہ 121 سالوں میں دہلی میں دوسری سب سے زیادہ بارش اور 1944 کے بعد سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
View more
Sat, 11 Sep 2021 19:49:54
منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انتظام و انصرام آدانی گروپ کے حوالے کیے جانے کے بعد بورڈ پر ترمیم کرتے ہوئے آدانی ایئر پورٹ لکھا گیا تھا جس کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے اور پھر سوشیل ایکٹیوسٹ نے آرٹی آئی کے ذریعہ جانکاری حاصل کی کہ ایئر پورٹ اتھاریٹی اور آدانی گروپ کے درمیان جواگریمنٹ ہوا ہے اس میں نام تبدیل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
View more
Sat, 11 Sep 2021 16:09:26
ہریانہ کے کرنال شہر میں گزشتہ دنوں کسانوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کے بعد تحریک چلا رہے کسانوں اور انتظامیہ کے مابین صلح ہو گئی ہے۔
View more
Sat, 11 Sep 2021 12:20:58
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے روزگاری کے سلسلے میں حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کے نام پر خود انحصار بنانے کا ڈھونگ کیا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’دیش کا ’وکاس‘ کر کے ’آتم نربھر‘ اندھیر نگری بنا دی!‘‘
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy