Tue, 14 Sep 2021 11:27:41
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ’ابا جان‘ والے بیان پر ہنگامہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس بیان کی وجہ سے اب یوگی آدتیہ ناتھ پریشانی میں مبتلا ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ دراصل ان کے خلاف بہار کے مظفر پور کی ایک عدالت میں پیر کے روز عرضی داخل کی گئی ہے جسے سماعت کے لیے منظوری بھی مل گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 11:24:31
سماج وادی پارٹی (ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ریاست کو تباہ کرنے کے بعد بھی باز نہیں آ رہی ہے اور غلط پروپیگنڈوں کے ذریعہ جمہوریت کو گمراہ کرنے کا گناہ عظیم کر رہی ہے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 10:54:21
کرکرناٹک کانگریس کے اہم لیڈران نے پٹرول-ڈیزل و رسوئی گیس سلنڈر اور روزانہ استعمال کی جانے والی گھریلو سامانوں کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر برسراقتدار بی جے پی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 10:50:13
پیگاسس جاسوسی معاملہ مرکزی حکومت کی ہٹ دھرمی اور سپریم کورٹ کے اصرار کے باوجود تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے سے انکار کے بعد عدالت نے پیر کو اپنافیصلہ محفوظ کر لیا۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:12:52
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پیر کو پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’فرنانڈیز مزدوروں اور پسماندہ طبقوں کے مسیحا تھے۔‘‘ اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے کہا کہ’’تجربہ کار رکن پارلیمنٹ فرنانڈیز دلی طور سے کانگریس کے رکن تھے اور وہ ہر سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے وقف تھے۔‘‘
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:07:34
کانگریس نے پیر کے روز الزام عائد کیا کہ مرکز کی مودی حکومت پبلک سیکٹر کے ادارہ ’کنٹنیر کارپوریشن آف انڈیا‘ یعنی کونکور کے ڈس انویسٹمنٹ سے قبل اس کے لیے طے اراضی لائسنس فیس کو گھٹانے کی تیاری ہے تاکہ نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:03:09
اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ اب ایٹاوا میں دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کر دیا ہے۔ جرائم پیشوں نے نہ صرف اجتماعی عصمت دری کی، بلکہ دونوں بہنوں کی بے رحمی سے پٹائی بھی کی۔ پولیس نے اس تعلق سے تین ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 00:00:35
ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں مسلسل چوتھے دن کمی درج کی گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27254 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس عرصے میں اموات کی تعداد بھی کافی کم درج کی گئی ہے۔
View more
Mon, 13 Sep 2021 23:56:38
اترپردیش کانگریس نے کہا ہے کہ محکمہ بجلی کو پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے سے پہلے آگرہ میں بجلی شعبہ میں کام کر رہے ٹورنٹ کمپنی کے اب تک کے کام کی جانچ ہائی کورٹ جج سے کرانی چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy