Tue, 14 Sep 2021 16:48:59
’’اگر آپ نے کالا کوٹ پہنا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کی زندگی زیادہ قیمتی ہے‘‘۔ یہ اہم تبصرہ سپریم کورٹ نے منگل کے روز 60 سال کی عمر سے پہلے کورونا یا دیگر وجوہات کی وجہ سے فوت ہونے والے وکلاء کے لواحقین کے لیے 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کیا۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 16:45:10
سعودی عرب نے بلااجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر 2666 ڈالر (10 ہزار ریال) جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 16:42:29
مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جو تبلیغی جماعت کے مرکز میں ہوئے اجتماع میں کووڈ -19 کے ضابطوں کی مبینہ خلاف ورزی کے تعلق سے کیس درج ہے وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 16:37:44
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، نئے معاملات کے مقابلے میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ رہی، جس کی وجہ سے فعال معاملات کی شرح کم ہو کر 1.09 فیصد رہ گئی ہے۔ پیر کے روز ملک میں 78 لاکھ 66 ہزار 950 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 75 کروڑ 22 لاکھ 38 ہزار 324 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 16:34:43
الہ آباد ہائی کورٹ نے اتر پردیش غیرقانونی تبدیلی مذہب قانون 2021 کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضی پر یوگی حکومت کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس منیشور ناتھ بھنڈاری کی سربراہی والی بنچ نے عرضی کو دیگر زیر التواء درخواستوں کے ساتھ منسلک کر دیا اور اسے تین ہفتوں بعد کے لئے لسٹ کر دیا۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 12:54:54
اوڈیشہ کے 11 اضلاع کے 19.53 لاکھ سے زیادہ لوگ اتوار کے روز صبح سے ریاست میں ہو رہی بھاری بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداران نے پیر کے روز یہ اطلاع فراہم کی۔ خصوصی راحت کمشنر (ایس آر سی) کے دفتر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق 11 اضلاع کے 2789 گاؤوں میں 19.53 لاکھ سے زیادہ افراد بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 12:51:34
دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کی اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی میں والدین اپنے بچوں کو اب نجی اسکولوں کے بجائے سرکاری اسکولوں میں بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نجی اسکولوں کے 2 لاکھ طلبا سرکاری اسکولوں میں داخلہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 12:33:46
کورونا کی وجہ سے اس مرتبہ بھی ریاستی حکومت نے دسہرہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بروز پیر ہنسور کے قریب واقع ویرنا ہوسہلی کے قریب واقع جنگلات میں میسورو ضلع کے دپٹی کمشنر ڈاکٹر بگادی گوتم نے ہاتھیوں کی پوجا کرکے ہاتھیوں کے میسورو کی جانب سفر ”گجاپیانا“کاافتتاح کیا۔
View more
Tue, 14 Sep 2021 12:23:59
حال ہی میں دہلی میں رابعہ نامی لڑکی جو محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہی تھی، کے ساتھ چند شر پسند لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کرکے قتل کردئے جانے کی واردات ہوئی اور وہاں کی سرکار اور محکمہ پولیس اس واردات پر پردہ ڈال کر خاموش ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy