Wed, 15 Sep 2021 23:35:03
مغربی بنگال کے بھوانی پور انتخابی حلقہ کے ریٹرننگ افسر نے نامزدگی پرچہ داخل کرنے کے دوران کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی امیدوار پرینکا ٹبریوال کو نوٹس بھیجا ہے نوٹس پر جواب طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ٹبریوال سے سوال کیا گیا ہے کہ ان کی آگے کی ریلیوں پر پابندی کیوں نہ لگائی جائے۔ پرینکا ٹبریوال کو شام 5 بجے تک جواب داخل کرنا ہے۔
View more
Wed, 15 Sep 2021 23:31:32
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آلودگی کے پیش نظر قومی راجدھانی میں اس بار بھی دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ لگاتار تیسرا موقع ہے جب دہلی میں پٹاخوں کے ذخیرہ، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 15 Sep 2021 12:31:41
نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی ) کے خلاف کیمپس فرنٹ آف انڈیا طلبا تنظیم نے ودھان سودھا چلو ریلی نکالی تھی جس کو منتشر کرنے کیلئے پولیس لاٹھی جاری کیا گیا۔
View more
Wed, 15 Sep 2021 12:13:38
وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکتے ہوئے کانگریس پر جم کر تنقید یں کیں اور کہا کہ اس نے اپنی لگن اور قربانیوں سے ملک کو نئی سمت دینے والے راجا مہندر پرتاپ سنگھ جیسے قومی ہیرو سے ملک کی اگلی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا۔ اسی لئے ملک ۲۰؍ویں صدی کی ان غلطیوں کی تلافی ۲۱؍ویں صدی میں کررہا ہے۔
View more
Wed, 15 Sep 2021 12:09:35
کسانوں کی کامیاب تحریک کو کس طرح ختم کیا جائے اور کسانوں کی شبیہ کو کس طرح برباد کیا جائے اس سلسلے میں مسلسل تگ و دو جاری ہے لیکن اب تک مخالفین کو کامیابی نہیں ملی ہے مگر اب کسانوں کی تحریک کو حقوق انسانی کی خلاف ورزی بتانے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 15 Sep 2021 11:44:46
جنوبی کینرا کے ڈی ایچ او ڈاکٹر کشور کمار کی طرف سے جاری تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروار سے تعلق رکھنے والا جو شخص منگلور کے وینلاک ہاسپٹل میں داخل ہوا تھا اور اس کا سیمپل 'نیپا وائرس' کی جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا اس کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔
View more
Wed, 15 Sep 2021 11:39:38
ریلوے ٹریک کراس کرنے کے موقع پر ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت راما نائک تیرن مکّی (36 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy