Tue, 12 Oct 2021 23:41:15
) مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے پریاگ راج کی ایک عدالت سے مہنت نریندر گری کی موت معاملے میں تین ملزمین آنند گری، آگھا پرکاش تیواری اور سندیپ تیواری کا پالی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی ہے۔
View more
Tue, 12 Oct 2021 23:32:35
ہندوستان میں کوئلہ بحران کے اندیشوں کا اعتراف کرنے اور اس سے پیدا ہونے والے بجلی بحران کا حل نکالنے کی جگہ مرکز ہر بار کی طرح قصور ریاستی حکومتوں پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Tue, 12 Oct 2021 23:30:13
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات نوے کی دہائی میں پیش آتے تھے۔
View more
Tue, 12 Oct 2021 23:24:42
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے چیئرمین جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا نے کہا کہ سماجی تنظیموں اور انسانی حقوق کے محافظوں کو سیاسی تشدد اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرنی چاہیے کیونکہ اس معاملے میں بے حسی سے بنیاد پرستی پیدا ہوگی۔ اور تاریخ ہمیں اس کے لیے کبھی معاف نہیں کرے گی۔
View more
Tue, 12 Oct 2021 23:21:48
لکھیم پور کھیری میں گزشتہ تین اکتوبر کو پیش آئے تشدد کے شکار کسانوں کی ’انتم ارداس‘ میں شرکت کرنے کے لئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی منگل کو لکھیم پور پہنچیں۔
View more
Tue, 12 Oct 2021 23:18:34
کانگریس نے کہا ہے کہ چین ہندوستان کی سرحد میں داخل ہوچکا ہے اور کور کمانڈر سطح کی میٹنگ میں واپس لوٹنے سے انکار کر دیا ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس بحران کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے ملک کے باشندوں کو مطلع کرنا چاہیے۔
View more
Tue, 12 Oct 2021 23:13:17
بنگلورو کے کمپیگوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے (کے آئی اے ایل) میں لگاتار ہو رہی بارش سے آبی جماؤ کا مسئلہ پیدا ہو گیا، جس سے بین الاقوامی مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز ہوائی اڈہ احاطہ ایک ’ٹاؤن بس اسٹینڈ‘ میں بدل گیا، کیونکہ بین الاقوامی مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے والے مقامی افراد مختلف ائیر پورٹ ٹرمینل کا اعلان کرتے پائے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy