Mon, 11 Oct 2021 19:07:53
کوناجے جنکشن کی ایک دکان پر سامان خریدنے پہنچی ہوئی 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں دکان کے مالک عثمان کو پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 12:20:15
مدھیہ پردیش میں اندور شہر کے قریب کامپیل گرام پنچایت میں رہنےوالے ایک مسلم خاندان کو بھگوا عناصر کےذریعہ زدوکوب کئے جانے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرین کے حوالے سےملنے والی خبروں کے مطابق شر پسندوں نے انہیں ۹؍ اکتوبر تک گاؤں چھوڑ کر جانے کا الٹی میٹم دیا تھا جس پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے 100 سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم مار پیٹ پر اتر آیا۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 12:16:44
کسا نوں پر گاڑی چڑھا کر انہیں قتل کرنے کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کو 10 گھنٹوں کی پوچھ تاچھ کے بعد سنیچر کو دیر رات گرفتار کرنے والی یوپی پولیس کی خصوصی ٹیم ان کا ریمانڈ حاصل نہیں کرسکی۔کورٹ نے انہیں 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ استغاثہ کے سینئر افسر ایس پی یادو نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ رات 12 بجے کے آس پاس ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کرائم برانچ میںآشیش مشرا کی طبی جانچ کی جس
View more
Mon, 11 Oct 2021 12:11:56
مرکزی اور یوپی حکومت پر لکھیم پور سانحہ میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے قاتلوں کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور یوپی امور کی انچارج پرینکا گاندھی نے اتوار کو بنارس میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو انصاف کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کی تلقین کی۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 11:59:44
میسورو کے منڈکلی ائیر پورٹ پہنچے والے سابق ریاستی وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈر کانگریس کے سینئر قائد سدرامیا نے نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ کے ایس ایشورپا کے پرنسل سکریٹری کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کے چھاپے کے پیچھے سیاست کا سایہ ہونے کا مجھ کو شک ہورہا ہے ۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 11:40:02
ریاست کرناٹک میں اتوار کے دن سے آن لائن جوابازی پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس میں موبائیل ایپ استعمال کر کے جوا بازی بھی نہیں ہوسکے گی۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 11:36:30
دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج گائکواڈ نے پچاس رنوں سے زیادہ کی پاری کھیلی۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 11:06:03
2024کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو کس طرح چیلنج دیا جائے، کسے مودی کے خلاف چہرہ بنایا جائے، اس پر اپوزیشن کی رائے ایک نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy