Tue, 12 Oct 2021 11:19:28
ریاست بھر میں ایس ایل ایل سی سپلمنٹری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے لڑکو ں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ اس امتحان میں تقریبا 55.54 فیصد طلبا کامیاب ہے۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 23:39:23
سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے ان کے خلاف وارنٹ حاصل کرنے کے بعد ان کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ دراصل تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے سمن جاری کرنے کے باوجود دیشمکھ نے مسلسل پیش ہونے سے گریز کیا ہے۔ اس کے بعد یہ قدم تحقیقاتی ایجنسی نے اٹھایا ہے۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 23:33:45
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے’ ڈیرہ کی گلی‘ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی ہلاک ہو گئے۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 23:30:33
کانگریس نے لکھیم پور کھیری تشدد واقعہ کے خلاف احتجاج میں اور اس واقعہ کے لئے مبینہ طورپر ذمہ دار مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برخاست کرنے کے مطالبہ پر آج پورے ملک میں ’خاموش‘ رہ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 23:25:56
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں آج ایک مقامی عدالت نے مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو کوئی راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے 3 دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا۔ حالانکہ پولیس ریمانڈ کی مدت کے دوران آشیش مشرا کی قانونی ٹیم تک رسائی ہوگی۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 23:22:32
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں بی جے پی یوتھ برانچ کے ضلع صدر ابھشیک چوبے اور ان کے لوگوں کو مراد آباد کے ایک مقامی پولیس تھانہ میں گھستے اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی لیڈر اور ان کے حامیوں پر فساد برپا کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Mon, 11 Oct 2021 23:17:54
ملک میں کوئلے کی ناکافی فراہمی کے پیش نظر کچھ حصوں میں بجلی کی قلت کے خدشات کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج یہاں وزیرتوانائی آر کے سنگھ اور کوئلہ کے وزیر پرلہاد جوشی کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy