Sat, 23 Oct 2021 11:37:41
دسہرہ تقریبات کی چھٹیوں کے بعد ریاست بھر میں جمعرات سے اسکولوں کاآغاز ہوا ہے اور 6 تا 10 ویں جماعت کے طلبہ کے لئے کلاسس کے ساتھ اکشرداسوہا اسکیم کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 11:28:30
ملک میں 100؍ کروڑ ٹیکے لگائے جانے پر جشن کا ماحول ہونے کا دعویٰ حکومت کررہی ہے۔ اسی لئے وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو صبح 10؍ بجے قوم سے خطاب کرتے 100؍ کروڑ ٹیکوں کو غیر معمولی کارنامہ قرار دیا۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 11:07:14
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکڑ اور ممتا حکومت میں ایک بار پھرٹکراؤ کی نوبت پید ہوگئی ہے۔ گورنر جگدیپ دھنکڑ نے ایک بار پھر کورونا وبا کے دوران بنگال میں دو ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 11:06:39
بھٹکل میونسپالٹی کی 21 دکانوں کی نیلامی جو 25 اکتوبر بروز پیر کو ہونے والی تھی، اب اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی کی ہدایت پر ملتوی کردی گئی ہے، لیکن دکانوں کی نیلامی کی اگلی تاریخ طئے نہ کئے جانے کو لے کر پیداشدہ تنازعہ کو حل کرنے جمعہ کو میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی نے کونسلروں کی ہنگامی میٹنگ طلب کی اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے موصولہ حکم نامہ کو کونسلروں کے سامنے پیش کیا۔ جس کے بعد اس بات کا فیصلہ
View more
Sat, 23 Oct 2021 11:03:15
دہلی کی ساکیت عدالت نے سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ (سی اے اے) اور قومی شہریت رجسٹر (این سی آر) کے خلاف دہلی میں تحریک کے دوران اشتعال انگیز تقریر دینے کے الزام میں بند جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طالب علم شرجیل امام کی ضمانت کی عرضی جمعہ کو خارج کردی۔ عدالت نے کہا کہ شرجیل امام کی تقریر اشتعال انگیز اور معاشرہ کے امن و سکون اور ہم آہنگی کو متاثر کرنے والی ہے۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 10:56:11
بہار میں اسمبلی کی دو سیٹوں پر ہو رہے ضمنی انتخاب کے مابین راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) زیر قیادت مہا گٹھ بندھن سے ناراض حلیف کانگریس نے آج واضح کر دیا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب پارٹی سبھی سیٹوں پر تنہا لڑے گی ۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 10:51:46
بہار میں اسمبلی کی دو سیٹ پر ضمنی انتخاب سے ٹھیک پہلے جمعہ کو جن ادھیکار پارٹی (جاپ) کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کانگریس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 10:48:28
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ حج ادا کرنے کے خواہشمند افراد کے انتخاب کا عمل ، کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اور سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج 2022 کے وقت طے کیے جانے والے کورونا پروٹوکول ، رہنما خطوط اور میعار کے تحت ہوگا اوراس کا باضابطہ اعلان نومبر کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا ۔
View more
Sat, 23 Oct 2021 10:44:48
سپریم کورٹ نے صارفین کے شکایت کے ازالے کے لیے قائم کمیشنوں اور کمیٹیوں میں بڑی تعداد میں خالی آسامیوں پرتقرریاں کرنےکی بار بار ہدایات دینے کے باوجود انہيں نہ بھرنے پر جمعہ کے روز ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو ایک بار پھر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کمیشنوں اور اداروں کو چلانا نہيں چاہتے ہيں، تو پھر انہیں بند کر دینا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy