Mon, 25 Oct 2021 10:51:05
منشیات کے الزام میں جیل میں بند شاہ رُخ خان کے بیٹے آرین خان کے معاملے کو لے کر مہاراشٹرا کے وزیر چھگن بھجبل نے بی جے پی پرسخت وار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مشہور اداکار شاہ رُخ خان زعفرانی پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں تو منشیات چینی بن جائے گی۔
View more
Mon, 25 Oct 2021 10:36:10
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے کہاکہ یوپی کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی تنہا قسمت آزمائے گی اور کسی دیگر پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی۔
View more
Sun, 24 Oct 2021 18:44:13
ضلع اُترکنڑا کے ڈانڈیلی میں مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کے دوران اچانک مگرمچھ نے حملہ کردیا اور لڑکے کو ہی اپنا شکار بناکر فرار ہو گیا۔ ے جس کے بعد ایک طرف عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں ندی میں مگرمچھ اور لڑکے کی تلاش جاری ہے۔ واردات اتوار صبح ڈانڈیلی کی کالی ندی میں پیش آئی ہے۔
View more
Sun, 24 Oct 2021 18:28:37
ضلع اُترکنڑا کے یلاپور میں سنیچر شام کو آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کی شناخت جنابائی شیلکے (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Sun, 24 Oct 2021 13:05:52
تعلقہ کے حنیف آباد کے ایک بند مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چور گھر کا تالہ توڑ کر اندر گھسے ہیں اور قریب 1.5 لاکھ روپیہ نقد ، سونے کا ایک چین ، کان کی بالیاں اور سونے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
View more
Sun, 24 Oct 2021 12:34:41
کرناٹک: عدالت نے یو اے پی اے کے تحت دو افراد کو بری کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ سے متعلق کتاب نکسلائٹس سے ان کا تعلق ثابت نہیں کرتی
View more
Sun, 24 Oct 2021 12:26:44
سینئر کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس لیے ’’شکار‘‘ بنایا ہے کیوں کہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے۔ معلوم ہو کہ آرین خان کو مرکزی ایجنسی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز پارٹی پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
View more
Sun, 24 Oct 2021 11:59:48
انگلینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ میں زبردست آغاز کیا اور سپر-12 کے اپنے پہلے ہی میچ میں گزشتہ چمپئن ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔
View more
Sun, 24 Oct 2021 11:51:25
آسٹریلیا نے ہفتہ کے روز اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پورے پوائنٹس حاصل کئے۔ آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو گروپ 1 کے اس مقابلے میں نو وکٹوں پر 118 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 19.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 121 رن بنا کر ٹورنامنٹ میں شاندار جیت کے ساتھ آغاز کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy