Fri, 05 Nov 2021 11:04:41
مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کے فوری بعد حکومت کرناٹک نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ریاستی ٹیکس میں سات سات روپے کم کرنے کا اعلان کیاہے۔ اس سلسلہ میں جمعرات کے روز سرکاری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 19:08:10
بھلے ہی میڈیکل میں داخلے کے امتحانات کو سب سے مشکل سمجھا جاتا ہو، لیکن کرناٹک کی ریکھا اڈور نیٹ کی تیاری کے دوران اپنے والد اور اپنی والدہ کو کھودینے کے باوجود اس سال NEET میں 720 میں سے 591 مارکس حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 12:47:27
کچھ دن پہلے کارنجا مندر احاطہ میں جوتے پہن کر گھومنے پھرنے اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملہ میں پولیس نے چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت الال کے رہنے والے بشیر رحمان (20سال)، اسماعیل (22 سال)، محمد تانیش (19سال) اور پرمینور کے رہنے والے محمد رشاد (19سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 12:43:48
ایک نابالغ لڑکی سے تعارف اور دوستی کے بعد اس کی عریاں تصویر عام کرنے کی دھمکی دے کر بار بار جبراً عصمت دری کرنے کے الزام میں دھر مستھلا پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 12:18:57
حکومت کی طرف سے دیوالی کے تحفے کے طور پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں قدرے تخفیف کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں جمعرات کو پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہو گیا۔ فی الحال یہاں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 12:09:56
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے ملک کے باشندگان کو دیوالی کے موقع پر پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے راحت دی ہے۔ حکومت نے پٹرول پر 5 اور ڈیزل پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی (مصنوعات ٹیکس) میں تخفیف کی ہے۔ تخفیف شدہ قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوں گی۔ وہیں حکومت کے اس فیصلے پر پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے دام ڈر کی وجہ سے کم کئے ہیں۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 12:01:00
ملک کے کچھ اضلاع میں کووڈٹیکہ کاری کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان اضلاع کے افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بیدار کریں اور گھر گھر دستک دے کر ٹیکہ لگانے کی حکمت عملی پر کام کریں۔
View more
Thu, 04 Nov 2021 11:46:19
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مہنگائی کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy