Sat, 01 Jan 2022 12:22:46
ہندوستان میں کورونا کا بحران ایک مرتبہ پھر بڑھتا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ مغربی ممالک میں تو کورونا نے ہنگامہ مچایا ہوا ہی ہے اب ہندوستان میں بھی اس کا خوف بڑھ رہا ہے۔ دہلی اور ممبئی میں اس کے معاملوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:17:08
کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم، ریاستی وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے رہنماؤں کی ریلیوں پر پابندی عائد کرے۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:14:43
حیدر پورہ تصادم میں مارے گئے عامر ماگرے کے والد محمد لطیف نے بیٹے کی لاش کی حوالگی کو لے کر جمعرات کے روز جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی۔ 18 صفحات پر مشتمل عرضی عامر ماگرے کے والد محمد لطیف نے اپنے وکلاء دیپکا سنگھ رجاوت اور ایڈوکیٹ محمد ارشید چودھری کے ذریعے عدالت میں دائر کی۔ یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب پولیس کی خصوصی ٹیم کے سربراہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا ت
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:12:24
کچھ دنوں قبل امیٹھی میں ایک نابالغ بچی پر بربریت کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی۔ بچی کو کچھ لوگ بری طرح پیٹ رہے تھے اور اس پر موبائل چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:09:55
مہاراشٹر کانگریس نے سال 2008 میں ہوئے مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں جمعرات کو ایک اہم پیش رفت میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر یہ یقینی کرنے کی گزارش کی کہ اس معاملے کے گواہوں پر دباؤ نہیں بنایا جائے، انھیں دھمکی یا کوئی لالچ نہ دیا جائے۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:07:38
مرکزی حکومت نے چھ ریاستوں یعنی گجرات، مغربی بنگال، آسام، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے لیے 363 کروڑ روپے کی اضافی امداد کو منظوری دی ہے۔ جمعرات کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی۔ یہ رقم امسال سیلاب، تودہ کھسکنے (لینڈ سلائیڈنگ) اور گردابی طوفان (سائیکلون) سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس سے دی جائے گی۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:04:53
کولکاتا کارپوریشن میں میئر اور نائب میئر کی حلف برداری تقریب کے شرکا و ترنمول لیڈر دیباشیس باسو کے علاوہ ممبر اسمبلی تاپس رائے اور کونسلر سادھنا باسو میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ لیڈران پیر کو کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں میئر فرہاد حکیم اور دیگر ارکان کی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 12:01:36
پنجاب میں آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے سبھی پارٹیوں کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی عوام پر تحفوں کی لگاتار بارش کر رہے ہیں اور اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کے اعلان سے قبل زیادہ سے زیادہ وعدے پورے کرنے کو لے کر پرعزم نظر آ رہے ہیں۔
View more
Sat, 01 Jan 2022 11:57:45
الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے دوبارہ ابھرنے کے سبب اتر پردیش کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ زیادہ پولنگ کرانے سمیت متعدد اہم فیصلے لئے ہیں۔ ملک کے چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے ریاست میں انتخابی تیاریوں کا تین روزہ جائزہ لینے کے بعد جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹنگ کا دورانیہ ای
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy