Sun, 02 Jan 2022 13:25:07
بندر روڈ، بیلنی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بائک پر سوار تین لوگوں میں سے دو کو شدید چوٹیں آئی ہیں ، مگر تینوں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ حادثہ اتوار صبح قریب 11:30 بجے پیش آیا۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:47:50
کم از کم 13 طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ضلع انتظامیہ ریاسی نے شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:44:54
اڈیشہ پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو نئے سال کے موقع پر دعوت کے لئے دو بکریاں چرانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ بولانگیر ضلع کے سندھکیلا تھانے کے اے ایس آئی سومن ملک کو بکری چوری میں ملوث ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:30:44
ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اس کے ساتھ ہی کورونا کے سب سے خطرناک ویرینٹ اومیکرون کا پھیلاؤ بھی وسیع ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے 27 ہزار 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ 284 افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں، ملک بھر سے کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے 1525 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:13:03
بھٹکل کے محتشم ارشد صاحب کی مشہور و معروف تعمیراتی کمپنی 'محتشم بلڈرس' کے تحت تعمیر کی گئی رہائشی عمارت "محتشم کینوپی" کو جنوبی کینرا، اڈپی ، شیموگہ اور چکمگلورو زون میں 2021 کا 'ویل بِلٹ کانکریٹ اسٹرکچر' ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:08:23
آپ کو نئے سال کی مبارکباد! حالانکہ مجھے یہ نہیں پتہ کہ سن 2022 آپ کے لیے خوشیاں لائے گا یا سن 2021 کی طرح نئی مصیبتیں بکھیرے گا۔ آثار کچھ پچھلے برس جیسے ہی نظر آ رہے ہیں۔ سن 2021 کی جنوری میں کووڈ کی دوسری لہر شروع ہو چکی تھی۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:06:38
دنیا کے کئی ممالک میں اومیکرون کا پھیلاؤ جاری ہے، کورونا ویرینٹ کیسز کی تعداد لاکھوں میں سامنے آرہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں مزید 4 لاکھ تینتالیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فرانس میں سوا لاکھ سے زائد کیسز کے باوجود پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 12:02:21
کووڈ وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس کے تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے حکومت کے بھی ہاتھ پیر پھول گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی میں تو کووڈ کے کیسز کی تعداد بڑھ ہی رہی تھی لیکن اب صوبوں سے بھی ایسی خبریں آ رہی ہیں جس سے تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔اس تعلق سے حکومت نے ریاستوں کو لکھا ہے کہ وہ اس سے نمٹنے کے لئے تیاری کریں۔
View more
Sun, 02 Jan 2022 11:59:56
ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چلائی جا رہی ٹیکہ کاری مہم کے تحت پہلے دن 3 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین کی خوراک دینے کے لیے رجسٹریشن کیا گیا۔ خیال رہے کہ ملک میں 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگوانے کی مہم 3 جنوری یعنی پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کے لیے ’کوون پورٹل‘ پر رجسٹریشن کا عمل ہفتہ کے روز شروع ہو گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy