Wed, 05 Jan 2022 12:05:39
طالبان نے وضاحت کی ہے کہ افغان حکومت کسی سابق حکمراں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔طالبان نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے دعوؤں کے برعکس ان کے قتل کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا تھا۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 12:03:23
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے فروری میں تیل کی یومیہ پیداوار میں چارلاکھ بیرل کااضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:58:46
اترپردیش کے ضلع بریلی میں کانگریس کی جانب سے منعقد کی گئی’’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘‘ میراتھن دوڑ میں بھگدڑ مچ جانے سے کئی لڑکیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق منگل کی صبح بشپ منڈل انٹر کالج میں میراتھن دوڑ میں شامل ہونے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لڑکیاں اکٹھا ہوئیں ۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:55:27
زرعی قوانین مخالف تحریک کے دوران لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑیوں سے کچل دینے کے کیس میں یوپی پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے پیر کو ۵؍ ہزار صفحات پر مشتمل پہلی چارج شیٹ داخل کر دی۔ یہ چارج شیٹ مرکزی وزیرمملکت برائے داخلہ اجے مشرا ’ٹینی ‘ کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو سمیت ۱۴؍ ملزمین کے خلاف داخل کی گئی ہے جو بی جےپی کیلئے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے۔ چارج شیٹ میں خصوصی تفتیشی ٹیم نے مرکزی وزیر
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:44:27
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ’بلی بائی‘ نامی ایپ کے پس منظر میں منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا :’’ مسلم خواتین کے خیر خواہ ہونے کا ڈھونگ کرنے والے کبھی مسلم خواتین کے سچے بہی خواہ نہیں ہوسکتے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:40:47
گزشتہ سال ۶؍ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کی عمارت ’کیپٹل ہل‘ پر ہوئے حملے کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی اب سوال کی تفتیش کرنا چاہتی ہے کہ آخر اس وقت کے صدر ڈونالڈٹرمپ نے اپنے حامیوں کو کیپٹل ہل پر حملے سے روکا کیوں نہیں ؟
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:37:49
ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں ۲۲؍ ہزار سے زائد کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے اضافے درج کئے گئے۔اس کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر ایک لاکھ ۴۵؍ ہزار ۵۸۲؍ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی متاثرین کی تعداد ۳؍ کروڑ ۴۹؍ لاکھ ۲۲؍ ہزار ۸۸۲؍ ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:24:14
کرناٹک میں کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے ہوۓ کیسوں کے درمیان ریاستی حکومت نے ویک اینڈ کر فیو نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی بنگلورو کی حدود میں 10و میں اور 12 ویں جماعت کو چھوڑ کر باقی تمام کلاس بند کر نے کا اعلان کیا ہے ۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 11:10:29
بہار میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کے بعد ریاستی حکومت نے نائٹ کرفیو لگانے کے ساتھ کئی طرح کی مزید پابندیوں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ریاست میں مندر-مسجد، سنیما ہال، پارک آئندہ حکم تک بند رہیں گے۔ ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گی۔ اس کے علاوہ پری-اسکول اور 1 سے 8ویں تک کے بچوں کے لیے اسکول بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز ہوں گی۔ 9ویں سے 12ویں تک کے طلبا ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy