Tue, 04 Jan 2022 11:43:44
مہنگائی اور بے روزگاری مستقل بڑھ رہی ہے اور کسی جانب سے ایسا نہیں لگ رہا کہ اس پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے ۔ سب کی نظریں حکومت پر ہے لیکن وہاں سے کوئی ٹھوس قدم اٹھتا نہیں نظر آ رہا اوپر سے وبا نےالگ خوف پھیلایا ہوا ہے۔آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر نیٹا ڈیسوزا نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت عوامی مسائل کے معاملے میں بے حس ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:37:09
اقلیتوں خاص کر مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آج کولار ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔اقلیتی کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:32:51
مہاراشٹرامیں کوروناکے معاملات زیادہ پائے جانے کی وجہ سے ہمیں بھی خوف بڑھنے لگاہے،بیلگاوی،کلبرگی اور دیگر قریبی مقامات میں مہاراشٹرا سے لوگ زیادہ تعداد میں آیاکرتے ہیں،اس لئے سخت قوانین جاری کرنے کے سوا کوئی دوسراچارہ ہی نہیں ہے۔اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ کرناہو تو پہلے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ ئ خیال کرنے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیاجائے گا۔یہ بات ریاستی وزیر برائے مالگذاری آر اشوک نے کہی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:28:37
بنگلورو کے رام نگر ضلع کانگریس اور جنتا دل ایس کا گڑھ رہا ہے،اس ضلع میں بی جے پی کبھی بھی اپنی کامیابی یا وجود تک درج نہیں کرسکی، مگر انہوں نے کئی آپریشن کنول کئے مگر انہیں ہمیشہ ہی ناکامی ہی ملی، اگر کبھی کچھ کامیابی بھی ملی تو وہ چند مفاد پرست لیڈروں کے علاوہ ایسے مفاد پرست لیڈر ہیں جن کا کسی بھی سماج میں کوئی مقام ہی نہیں ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:24:12
بروز پیر یہاں میسور وکے پریس کلب میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی ریاستی حکومت کووڈکا بہانہ بنا کر 9جنوری کو کانگریس پارٹی کی جانب سے نکالی جانے والی پدیاترا کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:20:39
بنگلورو شہر میں کووڈ کے بڑھتے معا ملات کے درمیان مختلف ممالک سے شہر کے کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچے 10مسافروں میں کووڈ پازیٹیو پایا گیا ہے،جس سے ریاست میں کووڈ اور اومیکرون کے معاملات میں اضافہ ہو نے لگا ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:13:58
وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ ڈیمڈ فاریسٹ تنازع سے لاکھوں کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس لئے محکمہ جنگلات اور محکمہ محصولات کے درمیان تنازع کو حل کرنے ڈیمڈ فا ریسٹ کا دوبارہ سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 21:46:37
ہندوستان میں اومیکرون کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 1525 سے بڑھ کر 1700 ہو گئی ہے۔ اب تک 639 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ملک کی کل 23 ریاستوں میں اومیکرون کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اومیکرون مریضوں کی فہرست میں مہاراشٹر سرفہرست ہے۔ اور دوسرے نمبر پر دہلی۔
View more
Mon, 03 Jan 2022 21:43:56
مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن تیزی سے لوگوں کو اپنی زدمیں لے رہا ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسیں جنہوں نے ویکسی نیشن کی دونوں خوراکیں لی ہیں وہ بھی کورونا کے خطرے سے دوچار ہیں۔ کولکاتہ کے این آر ایس اسپتال میں 70 ڈاکٹر اور نرسیں کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy