Thu, 06 Jan 2022 10:55:10
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر سرینواس گوڈا نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں چوری کرنے والے 7 افراد کی ٹولی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 46 لاکھ مالیت کے زیورات ضبط کئے گئے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دفترمیں طلب کردہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس گوڈا نے یہ جانکاری دی
View more
Thu, 06 Jan 2022 10:49:08
ممبئی میں کورونا متاثرین کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے متعلق بیان بازی اور تردید کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ دنوں ممبئی عظمٰی میونسپل کارپوریشن کی میئر کشوری پیڈنیکر نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی میں کورونا متاثرین کی یومیہ تعداد 20 ہزار سے تجاور کرتی ہے تو لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے۔ نائب وزیراعلی اجیت پوار بھی کورونا کے معاملات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:42:48
چھتیس گڑھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں ریکارڈ 1059 نئے کورونا سے متاثرہ مریض پائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تین متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:40:10
قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بدھ کی صبح ہلکی بارش ہوئی جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 10.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:38:07
خراب موسمی حالات کے پیش نظر سری نگر ہوائی اڈے پر بدھ یعنی آج بھی صبح کی تمام پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ ادھر حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر سفر کرنے سے احتیاط کریں۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:33:57
جھارکھنڈ میں پاکوڑ ضلع کے امڑاپارہ تھانہ علاقے کے تحت سالپترا گاؤں کے قریب بدھ کی صبح مسافر بس اور سلنڈر سے بھرے ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر برون رنجن نے یو این آئی کو بتایا کہ اس حادثے میں 8 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس واقعے میں 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:30:38
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گزشتہ ماہ گھنے بادلوں میں پھنسے کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں کسی تکنیکی خرابی یا تخریب کاری کی سازش نہیں تھی۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:28:07
قومی راجدھانی میں کورونا اور اومیکرون کے معاملات میں مسلسل اضافے کے درمیان دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بدھ کے روز کہا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر آ چکی ہے اور دہلی میں یہ پانچویں لہر ہے۔
View more
Wed, 05 Jan 2022 21:25:17
کانگریس نے کہا ہے کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں جس سطح پر تخفیف ہوئی ہے اس کے مطابق ملک کے عوام کو راحت دیتے ہوئے حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 25 روپیے تک کم کرنی چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy