Tue, 04 Jan 2022 20:50:12
اپوزیشن کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر شمال مشرقی ریاست کے دورے کے دوران ان پر گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہ کر کے تریپورہ کے عوام کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 20:45:54
سوشل میڈیا پر زوردار طریقے سے اپنی بات رکھنے والی مشہور مسلم خواتین کی تصویریں اَپ لوڈ کر ان کی نیلامی کرنے والی ایپ بُلی بائی کی اہم ملزمہ اتراکھنڈ کی ایک خاتون ہے۔ اسے ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی پولیس نے ایک دن قبل ہی اس شاطر خاتون کے نوجوان ساتھی کو بنگلورو سے گرفتار کیا تھا جو انجینئرنگ کا 21 سالہ اسٹوڈنٹ ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:13:44
ملک میں کورونا کی تیسری لہر نے دستک دے دی ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کورونا کا نیا ویری ینٹ اومیکرون ہے۔ کووڈ ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر این کے اروڑہ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:09:25
لکھیم پور معاملہ میں چارج شیٹ داخل ہو نے کے بعد سیاست گرم ہو گئی ہے کیونکہ اس چارج شیٹ میں وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے کا نام بھی ہے ۔ اب مرکزی وزیر مملکت پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھے گا ۔چارج شیٹ میں مشرا کے بیٹے کا نام آنے کے بعد کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اشارہ دیا ہے کہ اب کسان تنظیمیں ٹینی کے استعفے کا مطالبہ کریں گی۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:06:40
میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک اور مغربی یوپی کے موثر جاٹ لیڈر ستیہ پال ملک نے تینوں زرعی قوانین کے حوالہ سے ایک مرتبہ پھر اپنی بے باک رائے پیش کی ہے۔ انہوں نے زرعی قوانین پر بولتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ہوئی بات چیت کا انکشاف کیا ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:04:42
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کورونا سے متاثرہ پائے گئے ہیں، انہوں نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی ہے، فی الحال وہ آئسولیشن میں ہیں۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:02:35
اسرائیل کا ایک ہیلی کاپٹر حیفا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع الحدث کے نامہ نگار نے فراہم کی ہے۔ نامہ نگار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 12:00:15
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما نے الزام لگایا ہے کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) اقلیتوں کو مشتعل کرکے پولرائزیشن کر واتی ہے اور اس بار وہ یہ کام آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کے ذریعے کر رہی ہے۔
View more
Tue, 04 Jan 2022 11:56:39
کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ترقی کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اتراکھنڈ کو ہوا ہے۔ کانگریس کے اتراکھنڈ کے انچارج دیوندر یادو، انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ ہریش راوت، ریاستی صدر گنیش گوڈیال، اپوزیشن لیڈر پریتم سنگھ، سابق وزیر یشپال آریہ اور ریاست کے کئی سینئر لیڈروں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مذکورہ باتیں کہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy