Thu, 13 Jan 2022 13:50:07
میکے ڈاٹو واٹر پروجکٹ کا مطالبہ لے کر شروع کی گئی کانگریس کی میکے ڈاٹو پیدل ریلی کو کانگریس نے کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو دیکھتے ہوئے عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jan 2022 12:34:12
انکولہ نیشنل ہائی وے 66 پر ایک کار نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں کار پر سوار ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جبکہ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے جنہیں گوا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 13 Jan 2022 01:09:06
کرناٹکا ہائی کورٹ نے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) سے کہا کہ وہ 14 جنوری تک میکے ڈاٹو پدیاترا نکالنے کے لئے حکومت کی طرف سےلئے گئے اجازت نامہ کو عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا کے پی سی سی نےرام نگر ضلع کے میکے ڈاٹو میں کاویری ندی کے پار متوازن آبی ذخائر کا مطالبہ کرتے ہوئے 'واک فور واٹر' منعقد کرنے کی کوئی اجازت لی ہے یا نہیں۔
View more
Thu, 13 Jan 2022 00:26:36
ہائی کورٹ اوربعض بی جے پی ارکان اسمبلی کی تنقید کے بعد بسواراج بومائی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت نے بدھ کے روز کووڈ 19 کی پہلے سی بگڑتی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس کے میکے ڈاٹو پدیاترا پر پابندی لگا دی ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 23:43:27
یوگی کابینہ سے استعفیٰ دینے اور بی جے پی کو الوداع کرنے کے ایک ہی دن بعد سوامی پرساد موریا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہوا ہے اور سلطان پور عدالت نے انہیں 24 جنوری تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 19:31:48
شیولّی میں پیرمپلی ریلوے برڈج کے قریب سٹی کرائم برانچ پولیس نے دو افراد کو گانجہ اور حشیش تیل جمع اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جن کی شناخت گلیڈ(21 ) اور رتھیک کے ایم (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 17:02:10
چار ماہ بعد بلائی گئی بھٹکل میونسپالٹی کی میٹنگ میں مچھلی مارکٹ کو اب تک شفٹ نہ کرنے، یوجی ڈی کا مسئلہ حل نہ ہونے اور اربن بینک سے متصل پارک کی مرمت وغیرہ سمیت دیگر مسائل پر کونسلروں نے آواز اُٹھائی ۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 13:40:43
کھیت میں کام کرنے کےدوران اچانک زہریلا سانپ ڈس جانے سے ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت مرڈیشور پولس تھانہ حدود کے کٹگار کوپّا کی رہنی والی منگلا تمپا گونڈا (43) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 13:16:53
سپریم کورٹ نے 5 جنوری کو دورہ پنجاب کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی حفاظت میں کوتاہی کے معاملہ پر سپریم کورٹ کی ریٹائر جج جسٹس اندو ملہوترا کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل این آئی اے، ڈی جی پی چنڈی گڑھ، آئی جی سلامتی (پنجاب) اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل شامل ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy