Wed, 12 Jan 2022 11:55:26
عدالت عظمیٰ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ پنجاب کے دوران سیکورٹی میں مبینہ کوتاہی کی تحقیقات کے لیے ایک سابق جج کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کا نام دے سکتی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی کی بنچ نے 'لائرز وائس' نامی این جی اوکی عرضی پر فوری سماعت کرتے ہوئے پیر کو سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا ف
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:51:10
سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں رجب، شعبان اور رمضان کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوگا جب سعودی عرب میں کورونا کی پابندیاں اٹھنے کے بعد متعدد ممالک کے مسافروں کی آمدو رفت شروع ہوگی۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:49:02
محکمہ انکم ٹیکس نے سال 2021-22 کے ریٹرن داخل کرنے کے ساتھ ہی مختلف قسم کی آڈٹ رپورٹس داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت سال 2021-22 کے لیے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی، جس میں توسیع کرتے ہو ئے 15 مارچ 2022 کر دی گئی ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:41:15
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگار کے تعلق سے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بے روزگاری ایک بہت ہی گہرا بحران ہے اور اس کا حل نکالنا پی ایم مودی کی ذمہ داری ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:33:48
سپریم کورٹ نے منگل کے روز ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ پر مہاراشٹر میں درج فوجداری مقدمات کے معاملے میں ان کی گرفتاری پر روک مزید تین ہفتوں کے لئے بڑھا دی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی بنچ نے ملزم پولیس افسر کو ہدایت دی کہ وہ گرفتاری سے تحفظ فراہم کرتے ہوئے تمام معاملات سے متعلق جانچ میں تعاون کرے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:28:22
بی جے پی سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد گوا کے سابق وزیر مائیکل لوبو منگل کے روز کانگریس میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر لوبو نے کہا کہ 14 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخاب میں کانگریس اکثریت حاصل کرے گی کیونکہ لوگ بی جے پی حکومت سے پریشان ہو چکے ہیں۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:24:47
کورونا کے بڑھتے کیسز اور تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو خط لکھ کر آف لائن کے ساتھ ساتھ آن لائن امتحان کا متبادل دینے کا مطالبہ رکھا ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:21:33
سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سینئر لیڈر و سابق اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے نے دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے مایوس ہوچکے یوپی کے عوام کے پاس سماج وادی پارٹی(ایس پی) ہی واحد متبادل ہے۔
View more
Wed, 12 Jan 2022 11:18:09
ہندوستانی فوج کے افسراور2008 مالیگاؤں بم دھماکہ کیس کے کلیدی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پروہت نے منگل کو خصوصی عدالت کے روبرو ایک درخواست دائر کرکے مطالبہ کیا کہ اس کے مقدمہ کی سماعت بند کمرہ میں کی جائے اور میڈیا کو اس کی رپورٹنگ سے روکا جائے۔ عدالت نے اس معاملے میں تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy