Sun, 16 Jan 2022 12:11:18
ریاستی بی جے پی کے ناراض لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد مرکزی وزیر مملکت شانتانو ٹھاکر نے پارٹی کے ریاستی سکریٹری (تنظیم) امیتابھ چکرورتی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے آنکھوں کے سامنے پارٹی کوختم ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکتا ۔ کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے گیسٹ ہاؤس میں آج ناراض بی جے پی لیڈروں کی ایک طویل میٹنگ ہوئی۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:08:12
ہندوستان میں دَل بدل کے لئے سخت قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریم و اترپردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے بی ایس پی کے ریاستی اقتدار میں واپسی کرنے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے پہلے مرحلے کی 58 سیٹوں کے 53 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:05:16
اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں شاملی ضلع کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی امیدوار ناہید حسن کو ہفتہ کے روز پولیس نے گرفتار کر لیا۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 12:02:30
حال میں ہوئے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران غنڈہ گردی کرنے اور تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں قومی حقوق انسانی کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کولکاتا کے پولیس کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
View more
Sun, 16 Jan 2022 11:56:29
پنجاب میں ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب سے 86 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو، نائب وزیر اعلیٰ سکھجندر رندھاوا اور او پی سینی سمیت کئی اہم لیڈران کے نام شامل ہیں۔
View more
Sat, 15 Jan 2022 22:08:49
راگھو چڈھا نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ چند روز قبل ہم نے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا تھا کہ الیکشن کمیشن رولز میں تبدیلی کرکے نئی سیاسی جماعت کو رجسٹر کرناچاہتاہے۔ الیکشن کمیشن اس پارٹی کو انتخابی نشان دینے جا رہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے بعد بھی یہ محاذ رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے۔
View more
Sat, 15 Jan 2022 22:00:52
آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے نے ہفتہ کوکہاہے کہ ہندوستانی فوج کا پیغام واضح ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے ساتھ جمود کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
View more
Sat, 15 Jan 2022 21:57:53
مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے)نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ترنگے کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایڈوائزری بھیجی ہے۔ اس میں کہاگیاہے کہ قومی، ثقافتی اور کھیلوں کی تقریبات کے موقع پر تقریب کے بعد عوام کی طرف سے لہرائے جانے والے کاغذ سے بنے قومی پرچم کو نہ تو توڑا جائے اور نہ ہی زمین پرپھینکاجائے۔
View more