Tue, 11 Jan 2022 22:55:58
اتر پردیش کے وارانسی میں گنگا کے مختلف گھاٹوں پر پوسٹر چسپاں کر غیر ہندوؤں کو گھاٹوں سے دور رہنے کی تنبیہ کرنے کے معاملے میں سی پی ایم نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ملک مخالف طاقتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:52:25
کائل جیمیسن (82 رن پر 4 وکٹ) اور نیل ویگنر (77 رن پر 3 وکٹ) کی مدد سے نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن منگل کو اننگز اور 117 رن سے ہراکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:50:32
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 152.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:42:42
اتر پردیش میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی خود انتخابی میدان میں نہیں اتریں گی۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:40:42
قومی راجدھانی دہلی کی جیلوں میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی کی جیلوں میں اب تک 66 قیدی اور 48 جیل ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ تہاڑ جیل میں 42 قیدی اور 34 جیل ملازمین، منڈولی جیل میں 24 قیدی اور 8 جیل ملازمین اور روہنی جیل کے 6 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:31:54
اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے بی جے پی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ یوگی کابینہ میں وزیر برائے محنت و کو آرڈنیشن سوامی پرساد موریہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Tue, 11 Jan 2022 22:29:27
اڈیشہ کے ریاستی الیکشن کمشنر اے پی پادھی نے منگل کو پنچایتی اداروں کے انتخابات پانچ مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا۔ انتخابات 16، 18، 20، 22 اور 24 فروری کو ہوں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy