Wed, 19 Jan 2022 13:31:35
ملک کی آزادی کا 75 واں سال مکمل ہونے کے تناظر میں اس بار منائے جارہے ’امرت مہوتسو‘ کے تحت 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پریڈ میں دہلی اور کچھ دیگر غیر بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار والی ریاستوں کی جھانکیاں شامل نہیں کیے جانے پر متعلقہ ریاستوں نے سخت اعتراض درج کرایا ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:28:16
ممبئی میں ہندوستانی بحریہ کے ڈاکیارڈ پر منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ،یہاں جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر ایک زور دار دھماکہ ہواجس میں ہندوستانی بحریہ کے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا۔ جہاز کے کپتان عملے نے اس واقعہ کے فوراً بعد احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:26:12
کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ 2023 کے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور تمام پارٹی کارکنان کو اس کے پیش نظر تیار رہنا چاہیے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:04:24
عرب ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات تیل کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگےاور قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 13:01:16
ایئرانڈیا سمیت کئی بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں نے 5جی موبائل فون سروس اور پیچیدہ ہوا بازی ٹیکنالوجیز کے درمیان مداخلت کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کے باعث بدھ سے امریکہ کے لیے پروازیں بند کر دی ہیں۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ اس نے دہلی سے امریکہ میں سان فرانسسکو، شکاگو اور جے ایف کے اور ممبئی سے نیوارک کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 12:58:08
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریئس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض ختم نہیں ہوا ہے اور اومیکرون کے بعد بھی نئی شکلیں سامنے آنے کا امکان ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وارننگ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یہ دلائل دیے جا رہے ہیں کہ اومیکرون ویرینٹ بہت ہلکا ہے اور اس نے کورونا وائرس سے لاحق خطرے کو ختم کر دیا ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 12:51:01
دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد پر کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے کے بعد بھی مہینوں تک لوگوں کو آرام نہیں ملتا اور وہ کووڈ کے بعد کی پریشانیوں میں مبتلا رہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر 2021 میں گئی تحقیق کے بعد کہا گیا کہ دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد میں سے 40 فیصد ایسے تھے جو کسی نہ کسی مسئلہ سے دوچار تھے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 12:46:36
بھٹکل ٹاون میونسپالٹی پہنچ کر اسسٹنٹ آر ٹی او نے میونسپالٹی کی کار کے تین اسٹیکرس سمیت کرناٹک سرکار کا ایمبولم لگا ہوا اسٹیکر بھی نکال دیا اور اس تعلق سے میونسپالٹی پر 500 روپیوں کا جرمانہ بھی عائد کردیا، واردات آج بدھ صبح قریب دس بجے پیش آئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 12:46:35
پچھلے دنوں ریاست بھر میں کووڈ کی تیسری لہرکے دوران اور اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے باوجود ضلع میں کووڈ کے مریضوں کی تعداد کم ہی نظرآرہی تھی،مگر پچھلے ایک ہفتے سے کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy