Tue, 18 Jan 2022 13:29:18
چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے اترپردیش کے نوئیڈا میں اپنے اوپر درج کی گئی ایف آئی آر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنا رول منصفانہ رکھنا ہوگا۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:23:50
آکسفیم انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران 10 امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی ہے، عدم مساوات ایک اہم وجہ قرار جس کے باعث دنیا میں یومیہ 21 ہزار 300 افراد ہلاک ہوئے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:19:53
بمبئی ہائی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے کی اقدام قتل کے معاملےمیں داخل کردہ قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کردی لیکن استغاثہ کو ہدایت دی کہ وہ 27 جنوری تک ملزم کے خلاف کوئ سخت قدم نہ اٹھائے جس میں ان کی گرفتاری بھی شامل ہے-
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:16:43
شمالی ہندوستان کی پہاڑی ریاستوں میں برف باری کی وجہ سے دہلی، یوپی، بہار جیسی ریاستوں میں کڑاکے کی سردی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ راجدھانی دہلی میں لوگوں اگلے دو دنوں تک سردی سے کوئی راحت نہیں ملے گی۔ تاہم اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا سکتا ہے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:12:30
ہندوستانی فضائیہ نے پیر کو کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کل 75 طیارے حصہ لیں گے۔ راج پتھ کے اوپر سے گزرنے والی اس پریڈ میں فوج اور بحریہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔ فوج اور بحریہ کے ساتھ فضائیہ یوم جمہوریہ ایئر کرافٹ پریڈ کے دوران آسمان پر پندرہ الگ الگ گروپ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:10:26
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ورلڈ اکنامک فورم کے داووس ایجنڈا سمٹ میں شرکت کی۔ اس چوٹی کانفرنس میں پی ایم مودی کے خطاب کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے ان پر طنز کیا ہے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:07:56
اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل استعفوں کا دور تیز ہو گیا ہے۔ اب آگرہ کے سابق رکن پارلیمان پربھو دیال کٹھیریا نے ریاستی نائب صدر اور قومی کونسل کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تین بار کے ایم پی پربھو دیال کٹھیریا اپنے بیٹے کے لیے ٹکٹ کا مطالبہ کر رہے تھے لیکن ٹکٹ نہیں ملا، جس کے بعد انہوں نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:05:39
بھٹکل پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کا دسواں کرکٹ ٹورنامنٹ 6 فروری سے شروع ہورہا ہے جو 27 فروری تک جاری رہے گا۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی ٹورنامنٹ کے تمام میچس عجمان گراونڈ میں کھیلے جائیں گے۔
View more
Tue, 18 Jan 2022 13:03:11
ضلع شمالی کینرا میں کووڈ تیسری لہر کے دوران حالانکہ نئے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے مگر اہم بات یہ ہے کہ اب تک پوزیٹیو نکلنے والے معاملات میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے اور کہیں بھی اومیکرون ویریئنٹ کا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy