Mon, 24 Jan 2022 22:34:58
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے اترپردیش میں غریب کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس مکان دینے کی اسکیم بی ایس پی حکومت میں شروع ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوگی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ بی ایس پی حکومت کے کاموں کو اب بی جے پی کیش کرا رہی ہے۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 22:32:26
ہندوستانی اسٹارٹ اپ 2022 میں بھی اپنی کمپنیوں میں نئی تقرریوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس کا کووڈ-19 کی تیسری لہر سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اسٹارٹ اپ بھی اپنی افرادی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ صارفین وقت کے ساتھ ساتھ ہائی ٹیک مصنوعات کو تبدیل کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 22:26:34
کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق کانگریس صدر راہل گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری اور اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل سمیت 30 رہنما اترپردیش اسمبلی الیکشن کے لئے اسٹار کیمپینروں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 22:20:28
دہلی میں 120 سال قدیم ایک برگد کے درخت کی سیکورٹی کے لیے مقامی لوگ 24 گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ حال ہی میں نامعلوم لوگوں نے درخت کو کاٹنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے درخت کی حفاظت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 22:09:47
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ایک بار پھر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ سی ایم بگھیل نے بی جے پی پر یوپی میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ اتراکھنڈ میں کانگریس کی حالت مضبوط ہے۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 22:06:21
اترپردیش میں کورونا کے کم ہوتے گراف کے درمیان حکومت نے عالمی وبا پر موثر کنٹرول کے لئے پیر کو گھر گھر دستک مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم کے تحت 29 جنوری تک آشا اور آنگن باڑی کارکنوں کی ٹیم گھر۔گھر دستک دے گی اور بیماری کے علامات والے مشتبہ مریضوں کو مفت میڈیکل کٹ فراہم کرے گی۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 22:02:05
بہار میں برسراقتدار اتحاد میں شامل بی جے پی اور جنتا دل یو کے امیدوار اتر پردیش اسمبلی انتخاب میں ایک دوسرے کے خلاف کھڑے نظر آئیں گے۔ اب تک جنتا دل یو نے امیدواروں کی فہرست جاری نہیں کی ہے، لیکن ان 26 سیٹوں کا نام ضرور ظاہر کر دیا ہے جس پر وہ اپنے امیدوار اتارے گی۔ مانا جا رہا ہے کہ جنتا دل یو اتر پردیش میں 50 سے 60 سیٹوں پر تنہا انتخاب لڑ سکتی ہے۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 21:55:24
یوم جمہوریہ کے پس منظر میں ریاست بھر میں بس اسٹینڈس اور ریلوے اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات اور جانچ پڑتال کو سخت کردیا گیا ہے جس کے تحت کارروائی کے دوران پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 40 لاکھ روپےمالیت کا 800 گرام سونا اور 1.48 کروڑ روپے ضبط کر لیے ۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 21:49:30
کنڑا ادب کی تاریخ میں بہت ہی معروف اور قابل احترام سمجھی جانے والی شخصیت نندالیکے لکشمی نارائنپّا عرف مُدّنّا کی یاد میں مرکزی حکومت کی طرف سے 150 روپے کا جو سکّہ بنایا گیا ہے اس کو رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل نے سرکیوٹ ہاوس میں علامتی طور پر جاری کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy