Tue, 25 Jan 2022 19:47:43
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز کہا کہ دہلی میں آج 10 فیصد کورونا انفیکشن کی شرح درج ہونے کا امکان ہے۔ 15 جنوری کو دہلی میں انفیکشن کی زیادہ سے زیادہ شرح 30 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:42:49
آسام حکومت نے کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس اوپی) کے تحت آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں تمام آف لائن کلاسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ ریاست میں کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:39:12
کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سری نگر میں مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:34:08
راجستھان میں بھرت پور کے قصبہ رداول میں اسپتال کے ڈاکٹر کی طرف سے ایک بچے کے ساتھ کئے گئے مبینہ غیر انسانی سلوک کے بعد ناراض لوگوں نے اسپتال کے باہر دھرنا دیا اور بازار کو بند کر دیا۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:30:36
سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کے انتخابات کے دوران مبینہ طور پر ناقابل عمل وعدے کرنے کے معاملے میں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کو منگل کے روز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:18:08
بھٹکل اسمبلی حلقہ میں کووڈ وبا میں مبتلا ہوکر جو افراد فوت ہوئے تھے ان کے گھر والوں کو سرکاری معاوضہ تقسیم کرنے کا سلسلہ رکن اسمبلی سنیل نائک نے شروع کیا ہے ۔ پچھلے دنوں بھٹکل تعلقہ کے افراد کو معاوضہ تقسیم کرنے کے بعد اب ہوناور تعلقہ کے 21 گھرانوں کو سرکاری امداد تقسیم کی گئی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 19:06:55
جشن یوم جمہوریہ کی مناسبت سے بھٹکل ویلفیئر ہاسپٹل میں 26 جنوری کو صبح کے وقت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوگا ۔ جس کے دوران مریضوں کی مفت جانچ کے علاوہ لیباریٹری جانچ کی چارجس میں%30 اور فارمیسی کے بل پر%10 رعایت دی جائے گی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 12:50:03
معروف طلبہ لیڈر اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل امام کو شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقاریر دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے الزامات طے کئے ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دہلی کے جامعہ علاقے میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور پراشتعال انگیز بیان سے متعلق 22ایف آئی آر کی بنیاد پر فرد جرم ع
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy