Wed, 26 Jan 2022 11:36:31
کانگریس نے سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی کو برہمن مخالف قرار دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر مرکزی وزیر سنجیو بالیان ’پنڈت واد مردہ باد‘ کا نعرہ لگا رہے ہیں کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے برہمن طبقہ کے خلاف نعرہ بازی کی ہے جس کے لیے بی جے پی کو معافی مانگنی چاہیے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 11:32:26
راجیہ سبھا کی رکن اور جموں و کشمیر کانگریس کی انچارج رجنی پاٹل نے مرکز پر ملک کے وفاقی ڈھانچے کو توڑنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کرکے ثابت کر دیا ہے کہ اسے پنجاب کے مفادات اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ لوگ اب بی جے پی کے کردار کو سمجھ رہے ہیں۔ وفاقی ڈھانچے کو توڑنے کی کوشش میں، مرکز نے 11 اکتوبر 2021 کو ایک نوٹ
View more
Wed, 26 Jan 2022 11:25:28
بہار میں ریلوے بھرتی سے متعلق گروپ ڈی اور این ٹی پی سی امتحان کے ریزلٹ کے بعد ریاست کے الگ الگ اضلاع میں امیدواروں کا مظاہرہ پیر کی شب سے ہی جاری ہے۔ راجدھانی پٹنہ، نالندہ، نوادہ، بکسر اور آرہ وغیرہ میں کئی مقامات پر منگل کی صبح حکومت کے خلاف امتحان دہندگان کا مظاہرہ زوروں پر نظر آیا۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 11:20:08
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بھگونت مان کی طرف سے نکودر میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر اپنی گلے سے اتارا ہار چڑھانےکے واقعے نے سیاسی طول پکڑ لیا اور آج کانگریس اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے شدید احتجاج کیا گیا۔ بی ایس پی نے مسٹر مان پر ڈاکٹر امبیڈکر کی توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 11:11:44
73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا ’’یہ جشن منانے کا ایک موقع ہے جو ہم سب کے لئے مشترک ہے۔ یعنی ہماری ہندوستانیت‘‘۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’اسی دن ہندوستان سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر قائم ہوا تھا اور ’ہم عوام‘ نے ایک ایسے آئین کو نافذ کیا جو ہمارے اجتماعی وژن کا ایک الہامی دستاویز ہے‘‘۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 10:51:00
بروز پیر ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ وی سومنا نے میسور کے ضلع پنچایت ہال میں محکمہ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ رکن پارلیمان پرتاب سمہا، اراکین اسمبلی تنویر سیٹھ، ایس اے رام داس، جی ٹی دیوے گوڈا، انیل چک مادو، ڈاکٹر یتیندراسدرامیا اورایچ پی منجوناتھ اور میسور ضلع کے اعلیٰ افسر اس موقع پر موجود تھے۔
View more
Wed, 26 Jan 2022 10:46:03
کانگریس نے مرکزی وزیر مملکت سنجیو بالیان کے ایک وائرل ویڈیو میں برہمنوں کے سلسلے میں کہے گئے الفاظ کی تنقید کرتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مرکزی وزیر کے اس ویڈیو سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دلتوں، پسماندوں اور برہمنوں کی مخالف ہے -
View more
Tue, 25 Jan 2022 21:02:30
اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، پارٹیوں میں اٹھا پٹخ کا دور بھی تیز ہوتا جا رہا ہے۔ اس سیاسی اتھل پتھل کے درمیان ایک بات بہت دلچسپ ہے جس پر لوگوں کی کم ہی توجہ جاتی ہے۔ وہ بات یہ ہے کہ ایک ہی کنبہ کے الگ الگ افراد الگ الگ سیاسی پارٹیوں میں اپنی سیاست چمکاتے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 20:57:15
پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر بیر دیویندر سنگھ نے آج الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کے ’بے تُکے‘ بیانات سے لگ رہا ہے کہ وہ اپنا توازن کھو چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy