Tue, 25 Jan 2022 11:59:24
تلنگانہ کے ایک کسان نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے مرنے کی اجازت دینے کی خواہش کی ہے۔ ضلع نلگنڈہ کے کنگل منڈل کے ایڈاپلی دیہات کے رہنے والے اس نوجوان کسان کی شناخت سی سرینو کے طور پر کی گئی ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:55:59
ترنمول کانگریس کے نائب صدر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے پیر کے روز گوا میں کہا کہ بی جے پی کا ووٹروں سے ’ڈبل انجن حکومت‘ کے حق میں ووٹنگ کرنے کی اپیل کرنا برسراقتدار پارٹی کے اندر ایک تاناشاہی روش کو ظاہر کرتا ہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:47:57
کسان تحریک کے اثرات ابھی تک کم نہیں ہوئے ہیں۔ شاملی ضلع میں دیہی عوام بی جے پی لیڈروں اور کارکنان کی سخت مخالفت کرتے نظر آ رہے ہیں اور انھیں انتخابی تشہیر کی بھی اجازت نہیں دے رہے۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:43:50
سپریم کورٹ نے پیر کو کہا کہ وہ تبلیغی جماعت سے متعلق معاملے کی آگے کی سنوائی مارچ کے دوسرے ہفتے میں کرے گا۔ جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی والی بنچ نے ملائیشیا کے ایک 24 برس کے شہری کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ شعیب عالم کی جانب سے اس معاملے کو جلد نمٹانے کے سلسلے میں دیے گئے دلائل سننے کے بعداس کی شنوائی مارچ کے دوسرے ہفتے میں فہرست بند کرنے کی ہدایت دی۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:30:59
ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر اور ترجمان ڈیرک اوبرائن نے اس سال منعقد ہونے والے بیٹنگ ریٹریٹ پروگرام سے گاندھی جی کی پسندیدہ ’’ابائیڈ ود می‘‘کی دھن کو ہٹانے پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سوچا، لیکن شاذ و نادر ہی کبھی میں نے کسی چرچ یا چیپل میں ’’ابائیڈ ود می‘‘کو سنا ہے۔ جب سے میں اسکول میں تھا ہر سال دہلی کی ہائی اسٹریٹ پر بیٹنگ ریٹریٹ کے دوران سنتے آئے ہیں۔ لیکن اب
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:27:03
جان لیوا کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار بجٹ سیشن کے لیے ایوان بالا- راجیہ سبھا اورایوان زیریں- لوک سبھا کی کارروائی مختلف اوقات میں ہوگی۔ واضح رہے راجیہ سبھا کے چئیرمین ایم وینکیا نائڈو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور پارلیمنٹ میں کئی اسٹاف کے لوگ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
View more
Tue, 25 Jan 2022 11:23:24
مہاراشٹر کے وردھا میں ایک خوفناک حادثے کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت میڈیکل کے 7 طلبہ کی موت ہو گئی۔ حادثہ پیر کی دیر رات پیش آیا۔
View more
Mon, 24 Jan 2022 23:17:56
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دور میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور امیر کے درمیان فاصلہ بڑھ گیا ہے اور اس دوران جو بھی قدم اٹھائے گئے ان کا فائدہ صرف مودی حکومت کے چند پسندیدہ سرمایہ داروں کو حاصل ہوا ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران غریبوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے اور اس عرصے میں ان کی آمدنی میں 53 فیصد کمی آگئی ہے، جب کہ ام
View more
Mon, 24 Jan 2022 23:09:25
پنجاب اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی اتحاد نے سیٹ شیئرنگ کے تعلق سے اب سب کچھ صاف کر دیا ہے۔ 117 رکنی پنجاب اسمبلی کے لیے آئندہ 20 فروری کو ووٹنگ ہونے والی ہے اور بی جے پی اتحاد نے اعلان کیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy