Tue, 15 Feb 2022 12:32:47
سلامی تعاون تنظیم نے ہندوستان میں مسلمانوں پر کئے جا رہے حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طاہر نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ کرناٹک حجاب تنازعہ، مسلم خواتین کو آن لائن تشدد کا نشانہ بنانے اور ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کی مبینہ نسل کشی جیسے بیانات پر ضروری اقدامات لئے جائیں۔
View more
Tue, 15 Feb 2022 12:28:15
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دارالحکومت اوٹاوا سمیت ملک بھر میں کووڈ۔ 19 ویکسینیشن کو لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کو روکنے کے لیے ہنگامی قانون نافذ کیا ہے۔
View more
Tue, 15 Feb 2022 10:53:37
جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا دنیا کے کئی ممالک میں پھیلاؤ ہو چکا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس ویرینٹ سے متعلق ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، پیر کے روز برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے کہا کہ ممبئی میں جینوم سیکوینسنگ کے تازہ دور میں جن سواب نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ان میں سے تقریباً 95 فیصد اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے، جو دسمبر کے آخر میں
View more
Tue, 15 Feb 2022 10:37:51
یوپی،اتراکھنڈاورگوا اسمبلی انتخابات 2022 کیلئے پیر کو دوسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی۔ یوپی میں دوسرے مرحلے میں 60فی صدسے زیادہ،اتراکھنڈمیں تقریباََ60فیصد پولنگ ہوئی جب کہ گوامیں زبردست جوش دیکھاگیااوروہاں 45فیصد سے زیادہ ووٹنگ ریکارڈکی گئی ہے۔
View more
Tue, 15 Feb 2022 10:25:01
کرناٹک ہائی کور ٹ میں جہاں حجاب معاملہ میں سماعت کا سلسلہ جاری ہے، کل پیر کے بعد آج منگل دوپہر کو بھی سماعت کی جائے گی۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 23:04:47
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے خلاف چارہ گھپلہ کے سب سے بڑے معاملے آر سی 47 اے/96 میں فیصلہ 15 فروری کو آئے گا۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تمام ملزمان کو فیصلے کے دن عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 22:57:45
اتر پردیش میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی نے انتخابی کمیشن سے کئی طرح کی شکایتیں کیں جن میں سے ایک ہے مشین کی خرابی کا۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 22:52:32
ملک کی تین ریاستوں میں 14 فروری کو ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔ اتراکھنڈ اور گوا میں جہاں سبھی اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے، وہیں اتر پردیش میں دوسرے مرحلے میں 55 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ تینوں ریاستوں میں 6 بجے ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔
View more
Mon, 14 Feb 2022 22:46:20
لو جہاد ایکٹ پر راحت کی امید لگانے والی گجرات حکومت کو سپریم کورٹ نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کی بعض دفعات پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy