Tue, 24 May 2022 23:31:46
ریاستہائے متحدہ کے صدر جو بائیڈن نے کواڈ لیڈروں کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر منگل کو روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس-یوکرین جنگ صرف یورپی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ روس اسکولوں اور عجائب گھروں پر حملہ کرکے ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 23:28:47
پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے منگل کے روز اپنے وزیر صحت وجے سنگلا کو بدعنوانی کے الزامات پر کابینہ سے برخاست کر دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر صحت بدعنوانی میں ملوث ہیں اور ان کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ بعد ازاں، وجے سنگلا کو اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) نے گرفتار کر لیا۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:55:20
کرناٹک کے ہبلی دھارواڑ ضلع میں اس وقت ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جب لاری اور ایک پرائیویٹ بس میں تصادم ہو گیا۔ اس حادثہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:47:17
دہلی کی ایک مقامی عدالت نے قطب مینار پر ہندو اور جین دیوتاوں کی پوجا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر اپنا فیصلہ 9 جون کے لیے محفوظ کر لیا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:36:31
سری لنکا شدید معاشی بحران کا سامنا کر رہاہے، جس کے باعث عام لوگوں کا جینا مشکل ہو چکا ہے۔ حکومت کے پاس زرمبادلہ کی کمی کے باعث مہنگائی نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ سری لنکا میں اس وقت پٹرول 420 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 400 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 21:27:01
کرناٹک میں قانون ساز کونسل کے آئندہ دو سالہ انتخاب کے لیے منگل کو بی جے پی نے اپنے پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فہرست کو سابق وزیر اعلیٰ یدی یورپا کے لیے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ ان کی تمام کوششوں کے باوجود بی جے پی نے ان کے بیٹے وجیندر کو امیدوار نہیں بنایا ہے۔ ایسے میں یدی یورپا کی ناراضگی کی خبریں باہر آنے لگی ہیں۔
View more
Tue, 24 May 2022 20:54:37
منگلورو کے مضافات میں واقع ملالی میں السید عبداللہ مدنی جامع مسجد کی تعمیر و تجدید نو کے وقت ہندو تنظیموں نے مندر کے باقیات ملنے کا جو تنازعہ کھڑا کیا ہے اس پر ایک ویڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا نے کہا کہ :" ایک مندر جیسا ڈھانچہ ملالی میں نظر آیا جس کے بعد کچھ مسائل کھڑے ہوئے ہیں ۔
View more
Tue, 24 May 2022 20:51:31
عدالت میں حاضری کے لئے لے جاتے وقت بی سی روڈ ودیا نگر پر پولیس کی تحویل سے ایک ملزم فرار ہوگیا جس کے بعد تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
View more
Tue, 24 May 2022 20:47:45
نیشنل ہائی وے کی فورلین توسیع کے دوران غیر معیاری کام کی وجہ سے دو بھاری کنٹینر ٹرکس روڈ سائڈ گڈھے میں پھنس گئے جس کے بعد اپن انگڈی میں کارویل کے پاس نیشنل ہائی وے پر 3 گھنٹے تک ٹریفک جام لگا رہا ۔ اس ٹریفک جام کی وجہ سے بچوں کو اسکول لے جانے والی گاڑیوں اور دیگر سواریوں کو بڑی مشکلات کا سمانا کرنا پڑا -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy