Sun, 22 May 2022 23:32:30
فرقہ واریت کا زہر اب رفتہ رفتہ پورے ملک میں سرائت کرتا جا رہا ہے۔ اب تو تعلیم یافتہ افراد بھی واٹس ایپ یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے لگے ہیں۔ صورت حال اتنی خطرناک ہو چکی ہے کہ ذہنی طور پر معذور ایک شخص کو محض اس لیے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا جاتا ہے کہ اس پر مسلمان ہونے کا شبہ ہے حالانکہ وہ جین ہندو نکلا۔
View more
Sun, 22 May 2022 23:21:51
بنگلورو کی ایک سیشن عدالت نے تمل ناڈو کے ترونیل ویلی سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے، جو حال ہی میں کلاس رومز میں حجاب پہننے پر فیصلہ سنانے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے ججوں کی جان کو مبینہ طور پر خطرے میں ڈالنے کے الزام میں عدالتی حراست میں ہے۔ سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ نے ہفتے کے روز رحمت اللہ کی درخواست مسترد کر دی۔
View more
Sun, 22 May 2022 23:16:04
کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے منافع کما رہی ہے اور اب قیمتوں میں کمی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Sun, 22 May 2022 23:05:19
کانگریس پارٹی نے مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالہ سے اس کی نیت پر سوال کھڑے کئے ہیں۔
View more
Sun, 22 May 2022 13:44:44
بزم اردو وجئے پور نے ایس ایس ایل کی بورڈ بنگلورو سے وضاحت طلب کی ہے کہ امسال ایس ایس ایل سی اردو میڈیم میں 625 میں سے 625 مارکس حاصل کرنے والے اردو میڈیم طلبہ کو آیا دور رکھا گیا ہے یا پھر اردو میڈیم کے طلبہ قابل نہیں تھے۔
View more
Sun, 22 May 2022 13:33:26
ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد پی یوکالجوں میں داخلہ کارروائی زوروں سے شروع ہوگئی ہے۔والدین اورطلبہ قطاروں میں کھڑے ہوکر فارم لیتے ہوئے عرضیاں پر کررہے ہیں۔ بنگلورو شہرکے معروف کالجوں میں عرضی حاصل کرنے کے لیے کلو میٹرکی مسافت تک کھڑے ہوئے والدین عرضیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
View more
Sun, 22 May 2022 12:34:55
وزیر اعظم ہند کی اقتصادی مشاورتی کونسل (ای اے سی)نے ہندوستان میں عدم مساوات کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔ یہ رپورٹ ایک بھیانک تصویر پیش کرتی ہے۔
View more
Sun, 22 May 2022 12:26:56
آر بی آئی نے نیا اصول نافذ کر دیا ہے۔ اگر آپ کے پاس بینک کارڈ نہیں ہے اور آپ اے ٹی ایم سے رقم نکالنا چاہتے ہیں، تب بھی نکال سکتے ہیں۔ آر بی آئی نے تمام بینکوں سے کہا ہے کہ وہ کارڈ استعمال کیے بغیر رقم نکالنے کی سہولت فراہم کریں۔ تاہم،ایس بی آئی سمیت کچھ منتخب بینک پہلے ہی یہ سہولت دے چکے ہیں۔ لیکن اب مرکزی بینک کی ہدایات کے بعد ملک کے ہر بینک اور اے ٹی ایم سے رقم نکالی جا سکے گی۔
View more
Sun, 22 May 2022 12:21:40
پھر وہی مندر مسجد قضیہ، پھر وہی ہندو مسلم تکرار، کیونکہ راقم الحروف نے سن 1986 میں بابری مسجد کا تالا کھولنے کے بعد سے سن 1992 میں بابری مسجد کے ڈھائے جانے تک پورے معاملات بطور ایک صحافی اتنے قریب سے دیکھے اور رپورٹ کئے کہ اب گیان واپی مسجد وارانسی اور متھرا عید گاہ کے سلسلہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ گویا ایک پرانی فلم پھر دیکھ رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy