Tue, 24 May 2022 13:13:13
صدر رام ناتھ کووند نے ونے کمار سکسینہ کو دہلی کا نیا لیفٹیننٹ گورنر نامزد کیا ہے۔ ونے کمار سکسینہ کھادی اور گرام ا’دیوگ کمیشن کے چیئرمین ہیں۔ قبل ازیں، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے صدر نے پیر کو قبول کر لیا۔ راشٹرپتی بھون نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایک طرف استعفیٰ قبول کرنے کا تو دوسری طرف ونے کمار سکسینہ کو لیفٹیننٹ گورنر بنانے کا
View more
Tue, 24 May 2022 12:20:04
اتراکھنڈ میں کیدار گھاٹی اور کیدار ناتھ میں تیز بارش اور کہرا چھانے کے سبب انتظامیہ نے فوری اثر سے یاترا کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران رودر پریاگ سے گپت کاشی تک جگہ جگہ پانچ ہزار مسافروں کو روکا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 12:15:13
سماج وادی پارٹی کے صدر و اترپردیش اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اسمبلی میں گورنر کے خطاب میں کسانوں ، نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 12:02:56
سماجوادی پارٹی کے قد آور لیڈر اعظم خان جیل سے رہائی ملتے ہی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ایڈوکیٹ نظام پاشا کی توسط سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرتے ہوئے فوری شنوائی کی اپیل کی ہے۔ عرضی میں ایک کیس میں انہیں دی جانے والی ضمانت کی ان شرائط کو چیلنج کیا گیا ہے جن کی روسے یونیورسٹی کو انہدام کا خطرہ ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:56:26
سپریم کورٹ کی ہدایت کےبعد گیان واپی معاملے میں پیر کو پہلی بار شنوائی کرتے ہوئے بنارس کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اس بات پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا کہ ایڈوکیٹ کمشنر کی سروے رپورٹ کو ریکارڈ میں لیتے ہوئے نوٹس جاری کیا جائے یا مقدمہ خارج کرنے کی مسلم فریق کی دلیل پر پہلے شنوائی ہو۔ ضلعی عدالت نے اپنافیصلہ منگل 24مئی کو دوپہر 12 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:46:57
آئی پی ایل 2022 کا کوالیفائر 1 آج کھیلا جائے گا جس میں گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز فائنل میں جگہ بنانےکے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ ایسے میں دونوں ٹیموں کی کوشش ہوگی کہ وہ یہ میچ جیت کر فائنل کا ٹکٹ کنفرم کرلیں۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:35:34
اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں واقع اسمبلی میں گورنر کے خطبہ کے دوران اچانک بجلی غل ہو گئی۔ جس کے بعد ایگزیکٹو انجینئر ٹرانسمیشن سمیت 3 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ساتھ ہی ایک افسر کو برطرف بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معطل افسران میں ایگزیکٹیو انجینئر ٹرانسمیشن سنجے پاسوان، سب ڈویژن آفیسر پوشپیش گری اور جونیئر انجینئر امر راج شامل ہیں۔ ساتھ ہی سب اسٹیشن آپریٹر دیپک شرما کی خدمات ختم کر دی گئی
View more
Tue, 24 May 2022 11:30:16
سال 2022 کے دوران ہیٹ ویو کے سبب ہندوستان اور پاکستان میں کم از کم 90 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ معلومات ایک تحقیق میں دی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد سرکاری ریکارڈ سے نہیں بلکہ میڈیا رپورٹوں پر مبنی ہے۔
View more
Tue, 24 May 2022 11:24:35
اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں بدری ناتھ اور کیدارناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک اسکارپیو کار منگل کی علی الصبح ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy