Wed, 25 May 2022 12:33:44
سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور ایم ایل اے اعظم خان لگاتار پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو سے ملاقات کر رہے ہیں، جس کے سبب قیاس آرائیوں کا دور جاری ہے۔ ان ملاقاتوں کی بنیاد پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو اور اعظم خان کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اعظم خان دو دن تک لکھنؤ میں رہے لیکن پارٹی صدر سے ملاقات کرنے کے لئے نہیں پہنچے۔
View more
Wed, 25 May 2022 12:31:13
اوڈیشہ کے گنجام ضلع کی کالنگا وادی میں منگل کی دیر رات ایک بس پلٹنے سے مغربی بنگال کے کم از کم چھ سیاح ہلاک اور 45 دیگر زخمی ہوگئے۔
View more
Wed, 25 May 2022 12:26:42
’کلر ملر‘ کے نام سے مشہور ڈیوڈ ملر (ناٹ آؤٹ 68) نے آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر تین چھکے لگا کر گجرات ٹائٹنز کو منگل کو راجستھان رائلز کے خلاف سات وکٹوں سے جیت دلائی اور 2022کے آئی پی ایل کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
View more
Wed, 25 May 2022 11:58:39
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوولڈے کے ایک اسکول میں فائرنگ کی واردات پیش آئی، جس 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پستول اور ممکنہ طور پر رائفل سے لیس 18 سالہ ملزم منگل کے روز ٹیکساس میں واقع ایک ایلیمنٹری اسکول میں داخل ہوا اور فائرنگ کرنا شروع کر دی۔
View more
Wed, 25 May 2022 11:47:17
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو کرناٹک قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے لئے چارامیدواروں اور ٹیچرز حلقہ سے ایک امیدوارکو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
View more
Wed, 25 May 2022 11:35:20
پچھلے ہفتے ہوئی مسلسل بارش سے ضلع میں تقریباً 40کروڑ روپئے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایاگیاہے۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہئ خیال کرنے کے بعد ضروری معاوضہ دلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات ضلع نگران کار وزیر نارائن گوڈانے کہی۔
View more
Wed, 25 May 2022 11:28:17
کرشن جنم بھومی و شاہی مسجد عید گاہ سے متعلق ایک معاملے میں ہائی کورٹ کے ذریعہ نچلی عدالت کوحال میں دئے گئے حکم کی کاپی آج مدعی کے وکیل نے سول جج سینئر ڈویژن پریتی سنگھ کی عدالت کو سونپ دی۔
View more
Wed, 25 May 2022 11:12:25
آندھراپردیش میں ایک ضلع کے نام کو تبدیل کردینے کے خلاف شروع ہونے والے عوامی احتجاج نے تشدد کا راستہ اختیار کرلیا، جس میں احتجاجیوں نے ایک وزیر اور برسراقتدار جماعت کے رکن اسمبلی کی قیام گاہ کو آگ لگا دی-
View more
Wed, 25 May 2022 10:53:23
اُدئے پور کی چنتن بیٹھ میں طے کئے گئے امور پر پیش رفت کرتے ہوئے کانگریس نے2024ء کیلئے کمر کس لی ہے۔ پارٹی نے منگل کو جہاں ٹاسک فورس تشکیل دے دی وہیں، سیاسی امور کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کا بھی اعلان کردیا۔ ٹاس فورس میں اگر پرینکاگاندھی کو شامل کرکے ان کے کاندھوں پر اہم ذمہ داری ڈال دی گئی ہے تو کمیٹی برائے سیاسی امور (پی اے سی) میں راہل گاندھی کو شامل رکھا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy