Thu, 26 May 2022 10:27:05
رائل چیلنجرز بنگلور ونے آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلور نے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنالی ہے۔ اب ان کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔
View more
Wed, 25 May 2022 20:22:29
کرناٹک کے سماجی بہبود کے وزیر کوٹا سرینواس پجاری نے بدھ کے روز کہا کہ متنازعہ یونیفارم (یکساں) سول کوڈ ایک نہ ایک دن ملک میں نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی یکساں سول کوڈ لانے کے لیے پرعزم ہے اور اسے نافذ کرنے جا رہی ہے۔ یہ بی جے پی ہی ہی ہے جس نے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو منسوخ کیا کر دیا ہے۔‘‘
View more
Wed, 25 May 2022 20:16:33
اتر پردیش کے وارانسی میں گیان واپی معاملے کو لے کر ایک نئی عرضی پر اہم سماعت بدھ کے روز ہوئی۔ سول کورٹ سینئر ڈویژن کے جج روی دیواکر نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اسے فاسٹ ٹریک کورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت 30 مئی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج مہندر پانڈے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔
View more
Wed, 25 May 2022 20:00:54
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل پارٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اب راجیہ سبھا کے لئے انتخابی میدان میں اتر گئے ہیں۔
View more
Wed, 25 May 2022 19:58:44
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں تین پاکستانی جنگجو اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
View more
Wed, 25 May 2022 19:55:11
راجستھان کے الور ضلع سے ایک عجیب و غریب گھریلو تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اسکول کے پرنسپل نے اپنی بیوی کے جسمانی اور ذہنی استحصال سے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
View more
Wed, 25 May 2022 19:43:35
ہندوستان میں مندر-مسجد تنازعہ بھڑکانے والوں اور فرقہ واریت کی تشہیر کرنے والوں سے یہ پوچھنا ضروری ہے کہ آپ تاریخ کی ان کئی سچائیوں کے بارے میں کیوں خاموش ہو جاتے ہیں، جن سے بھائی چارے اور صبر کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ کیا یہ لوگ تاریخ کا مطالعہ صرف نفرت پھیلانے کی مثالیں تلاش کرنے کے لیے کرتے ہیں؟
View more
Wed, 25 May 2022 19:39:48
جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کو دہلی کی خصوصی عدالت نے دو الگ الگ کیسز میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی یاسین ملک پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ این آئی اے کورٹ نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 5 معاملوں میں یاسین ملک کو 10-10 سال کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ یہ سبھی سزائیں ایک ساتھ چلیں گی۔
View more
Wed, 25 May 2022 19:35:25
سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے راجیہ سبھا کی 11 سیٹوں کے لئے جاری نوٹیفکیشن کے بعد جاوید علی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ جاوید علی نے بدھ کو یہاں سنٹرل ہال پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy