Sat, 28 May 2022 11:36:52
ہندوستان کو رواں مالی سال (2022-23) کی دوسری یعنی ستمبر میں ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوئلہ کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس وقت بجلی کی طلب زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق وزارت توانائی کی ایک داخلی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی کٹوتی کا خطرہ لا حق ہو گیا ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:24:39
دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں کھلاڑیون کا داخلہ روک کر کتے کو سیر کرانا آئی اے ایس جوڑے کو بھاری پڑ گیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے آئی اے ایس جوڑے سنجیو کھیروار اور رنکو دُگا کا تبادلہ کر دیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ کارروائی سنجیو کھیروار اور ان کی اہلیہ رنکو دگا کی جانب سے تیاگراج اسٹیڈیم میں سہولیات کے غلط استعمال سے متعلق میڈیا رپورٹوں کے منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:14:27
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں سمن جاری کیا ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 11:01:44
کرناٹک حکومت نے جمعہ کے دن 1986 زمرہ کی آئی اے ایس افسروند یتا شرما کوریاست کی چیف سکریٹری نامزد کیا ہے، وندیتا 31 مئی کو رخصت پذیر چیف سکریٹری پی روی کمار کی جگہ لیں گی۔وند یتا شرما کی میعادنومبر 2023 تک رہے گی۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:51:30
ہندوستان نے جمعہ کو یاسین ملک معاملے میں عدالت کے فیصلے سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے تبصروں پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ ان تبصروں کے ذریعے او آئی سی۔ آئی پی ایچ آر سی نے کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت کی ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:46:36
ملک بھر میں چل رہے مندر-مسجد تنازعہ کے درمیان سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ عرضی داخل کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کی 100 سال سے پرانی تمام اہم مسجدوں کا سروے کرایا جائے۔ اس حوالہ سے ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ یا کسی دوسرے ادارے کو حکم جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:38:19
تیز گیند باز پرشانت کرشنا (22 رن پر 3 وکٹ) اور عبید مکاؤ (23 رن پر 3 وکٹ)کی شاندار گیند بازی اور زبردست فارم میں چل رہے جوس بٹلر (106 ناٹ آؤٹ) کی بہترین سنچری اننگز سے راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرس بنگلورو کو یک طرفہ انداز میں 11 گیندباقی رہتے ہوئے7 وکٹ سے شکست دے کر 14 برسوں کے طویل وقفے کے بعد آئی پی ایل کے فائنل میں داخل ہوگئی۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:31:54
لداخ میں جمعہ کو ایک سڑک حادثہ میں سات فوجیوں کی موت ہو گئی، یہ جانکاری ڈیفنس افسران نے دی اور انھوں نے بتایا کہ کئی جوان زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج چل رہا ہے۔
View more
Sat, 28 May 2022 10:27:13
یوکرین سے جاری جنگ کے درمیان روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کر رہے ممالک دراصل صرف اپنی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پوتن نے ساتھ ہی کہا کہ عالمی معیشت کی موجودہ حالت ظاہر کرتی ہے کہ روس بہتر حال میں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy