Tue, 14 Jun 2022 12:13:58
مرکزی وزیر انورات ٹھاکر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ والی سی پی ایم لیڈر ورندا کرات کی عرضی دہلی ہائی کورٹ سے خارج ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 12:10:43
کولکاتا پولیس نے معطل بی جے پی لیڈر نوپور شرما کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ان کے متنازعہ تبصروں کو لے کر سمن جاری کیا ہے۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 12:05:17
دھیرے دھیرے مانسون ایک ریاست سے دوسری ریاست میں اپنے پاؤں پسار رہا ہے۔ آج بھی کئی ریاستوں میں مانسون نے دستک دی جس کی وجہ سے گرمی کی شدت سے لوگوں کو راحت ملی۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 12:01:25
اتر پردیش کے پریاگ راج (الہ آباد) میں 10 جون کو ہونے والے تشدد کے 'ماسٹر مائنڈ' محمد جاوید عرف جاوید پمپ کے دو منزلہ بنگلے کو اتوار کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:57:59
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں کے میڈیا میں آنے پر کانگریس نے حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ ان مبینہ سوالوں کےلیک ہونے کے سلسلے میں اسے جواب دینا چاہئے۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:54:14
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے اپنے لیڈر کی حمایت میں مارچ نکالا، جس کے بعد پولیس نے کئی کو حراست میں لے لیا۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:42:50
صدارتی انتخاب سے قبل اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگیں جاری ہیں۔ اتفاق رائے سے امیدوار کی تلاش تیز ہو رہی ہے۔ ان میٹنگوں میں شرد پوار کا نام بھی سامنے آ رہا ہے، توقع ہے کہ وہ بھارت کے اعلیٰ عہدے کے انتخاب کیلئے اپوزیشن امیدوار کے طور پر اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔ کانگریس نے مبینہ طور پر صدر کے عہدے کیلئے شرد پوار کو اپنی حمایت سے آگاہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے نے پارٹی سربراہ سونیا گاندھی ک
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:37:37
ریاست اترپردیش میں گذشتہ تین دنوں سے جاری غیر قانونی انہدامی کاروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔نوپور شرما اور نوین جندال کی جانب سے توہین رسول ﷺ کیئے جانے بعد کانپور شہر میں احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فساد پھوٹ پڑا تھا۔
View more
Tue, 14 Jun 2022 11:12:19
)نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے سامنے پیش ہوئے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں ای ڈی نے ان سے کئی سوالات کئے۔ لیکن اس دوران کانگریس کے کارکن مودی حکومت کے خلاف تقریباًتمام ریاستوں میں سراپااحتجاج رہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy