Wed, 15 Jun 2022 22:50:43
مرکزی حکومت کے ذریعہ تینوں افواج میں بھرتی کے لیے شروع کی گئی ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو لگاتار تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپوزیشن پارٹی لیڈران اس کی خامیاں شمار کرا رہے ہیں اور ماہرین دفاع بھی اس اسکیم کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:48:04
ریاست اترپردیش میں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری غیر قانونی انہدامی کارروائی کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے گذشتہ دنوں سپریم کورٹ آف انڈیا سے رجوع کیا تھا۔ جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن پر کل یعنی 16 جون کو دو رکنی تعطیلاتی بینچ کے جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وکرم ناتھ کے روبرو سماعت عمل میں آئیگی۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:43:44
دہلی پولیس کے کچھ اہلکار کانگریس کارکنان کو پکڑنے کے لئے کانگریس کے دفتر میں داخل ہو گئے۔ حالانکہ وہ زیادہ اندر تک داخل نہیں ہو سکے۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی پولیس کے اہل کار احتجاج کر رہے کانگریس کارکنان کو پکڑنے کے لئے کل ہند کانگریس کمیٹی کے مرکزی دروازے سے اندر گھسے ضرور، لیکن کانگریس کے احتجاج کے بعد وہ باہر واپس آ گئے۔ اس کو لے کر کانگریس کارکنان میں زبردست غصہ نظر آیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:41:22
نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بدھ کے روز لگاتار تیسرے دن ای ڈی کے دفتر میں سوالات کا سامنا کرنے کے لئے پہنچے۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈران اور کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ لگاتار جاری ہے اور پورے ملک میں راہل گاندھی کی حمایت کی جا رہی ہے۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:34:53
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے آج دہلی میں سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت 22 اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:31:25
مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ فوج میں بھرتی کے عمل میں بڑی تبدیلی کے تحت پیش ’اگنی پتھ بھرتی منصوبہ‘ پر کانگریس نے فکر کا اظہار کیا ہے۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:28:06
راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان ای ڈی کی کارروائی پر سراپا احتجاج نظر آ رہے ہیں۔ تیسرے دن بھی کئی کانگریس لیڈروں کو حراست میں لیا گیا اور اس دوران ایک وقت ایسا آیا جب دہلی پولیس دہلی واقع کانگریس دفتر میں جبراً داخل ہو گئی۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 22:25:12
مغربی بنگال حکومت نے بدھ کو پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق نوپور شرما کے متنازعہ تبصرہ کے بعد ریاست کے مختلف حصوں میں تشدد کے واقعات پر کارروائی سے متعلق ایک رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ کو سونپی۔
View more
Wed, 15 Jun 2022 14:01:45
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی ای ڈی کی جانب سے طلبی پر کانگریس پارٹی بری طرح سے بپھری ہوئی ہے۔ دہلی میں پارٹی لیڈران نے صدر دفتر پہنچ کر نہ صرف احتجاج کیا بلکہ راہل گاندھی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy