Sun, 12 Jun 2022 20:34:28
مخدوم کالونی بھٹکل کی الہلال اسوسی ایشن کے لئے گذشتہ روز عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں صدر کے طور پر جناب روشن ضمیر کندنگوڑا اور جنرل سکریٹری کے طور پر مولوی فیضان ایس ایم ندوی منتخب ہوئے۔ نائب صدر کے طور پر جناب سعید جوکاکو، سکریٹری کے طور پر جناب جواد پوتے ، محاسب کے طور پر جناب عاطف معلم اور خازن کے طور پر مولوی عمران کنڈلور ندوی کا انتخاب عمل میں آیا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 19:07:47
تعلقہ کے مرڈیشور گُمّن ہکّل روڈ کنارے بائک کے ساتھ ایک نوجوان کی نعش پائی گئی جس کو لے کر قتل کا شبہ ظاہر کرنے پر پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد اس بات کی جانچ کررہی ہے کہ آیا اس کی موت سڑک حادثے میں ہوئی ہے یا اس کا قتل ہوا ہے۔ حادثہ اتوار صبح کو سامنے آیا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:58:19
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) کی طرف سے پوچھ گچھ کے لئے طلب کئے جانے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کے تحت حزب اختلاف کے اہم لیڈران کے خلاف مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں۔ دگوجے سنگھ راجدھانی بھوپال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:55:03
شیو سینا کے لیڈر سنجے راؤت نے ایک مرتبہ پھر مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔ سنجے راؤت نے کہا کہ ای ڈی کو 48 گھنٹے کے لئے ہمارے ہاتھ میں دے کر دیکھئے، دیویندر فڈنویس بھی شیو سینا کے حق میں ووٹ کریں گے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:51:55
امریکہ میں حالیہ اجتماعی فائرنگ کے واقعات کے پیش نظر بندوق کی خریداری کو محدود کرنے اور گن کنٹرول قوانین میں کئی تبدیلیوں کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلیاں نکالی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال کے قریب جمع ہوئے۔ اس کے علاوہ یہاں کم از کم 45 ریاستوں کے مختلف شہروں میں بھی سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:48:09
قومی دارالحکومت میں شدید گرمی کا دورجاری ہے اور اتوار کو چھٹی منانے کے لئے باہر نکلنے کے بجائے صبح سے ہی ’آگ کا گولہ‘ بنے سورج کے قہر سے لوگ گھروں میں ہی قید رہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:45:55
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہاتما گاندھی کے نظریات آزاد ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:42:55
مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے جالنا اور اورنگ آباد اضلاع میں 24 گھنٹے میں مانسون سے قبل بارش کے دوران بجلی گرنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ جالنا ضلع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بارش کے دوران بجلی گرنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ مہلوکین کی شناخت 22 سالہ کسا انل شندے کے طور پر کی گئی ہے جو مانتا تعلقہ کے پیوا گاؤں کا رہنے والا ہے۔
View more
Sun, 12 Jun 2022 18:37:08
توہین رسالتؐ کے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں الہ آباد میں بلڈوزر کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ پولیس اور انتظامہ کے لوگ معاملہ کے مبینہ ’ماسٹر مائنڈ‘ جاوید پمپ کے گھر پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاوید کے گھر کے مین گیٹ کو توڑ دیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy