Thu, 16 Jun 2022 12:34:04
پچھلے کئی برسوں میں پہلی مرتبہ کالی میں پانی کے بہاو میں کمی پیدا ہوئی ہے اور اس پانی قلت کی وجہ سے ویسٹ کوسٹ پیپر کارخانے کے تین پلانٹ بند کر دئے گئے ہیں ۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 12:24:49
شہر میں کنڑا اور دوسری زبانوں کے حامیوں کے درمیان چل رہا تنازع اب مزید پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ سٹی میونسپل کاونسل کی طرف سے سڑکوں کے نام کنڑا کے ساتھ دیوناگری رسم الخط میں کونکنی زبان میں بھی لکھے جانے پر کنڑا حامیوں نے مخالفت شروع کی ہے اور بعض جگہوں پر لگے ان بورڈس پر کالا رنگ پوتا گیا ہے ۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 12:17:34
ہلےانگڈی میں واقع سرکاری فرسٹ گریڈ کالج میں حجاب تنازع کی وجہ سے 19 طالبات کو اپنی تعلیم سے محروم ہونا پڑا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اڈپی اور دوسرے مقامات پر حجاب کا مسئلہ جب گرم تھا تو اس وقت ہلے انگڈی کے اس کالج میں اس کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا تھا ، بلکہ اس دوران باحجاب طالبات بغیر کسی رکاوٹ کے کلاس میں حاضر ہوتی رہیں ، لیکن کلاس روم میں حجاب پر پابندی لگانے والا ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد
View more
Thu, 16 Jun 2022 12:12:04
مغربی حلقہ ایم ایل سی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت اس حلقہ سے بی جے پی امیدوار بسواراج ہورٹی نے مسلسل 8 ویں مرتبہ جیت درج کر کے ریکارڈ قائم کیا۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:53:53
روہت چکرا تیرتھا کی قیادت والی کمیٹی کی تیار کردہ کتابوں کو ہٹھا کر سابقہ نصابی کتابوں کو ہی بحال رکھنے کامطالبہ کرتے ہوۓ چہارشنبہ کو سابق وزیر کمنے رتناکر کی قیادت میں قومی شاعر آنجہانی کوئمپو کی سمادھی سے تیرتھا ہلی تک 18 کلومیٹر پیدل یاترا نکالی گئی۔ یہ یاترا سیاسی جماعتوں کو بالائے طاق رکھ کر نکالی گئی۔ جس میں ترقی پسندتنظیموں کے ذمہ دار، ادیب واہم شخصیتوں نے شرکت کی۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:35:02
نیشنل ہیرالڈ تنازعہ میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی پوچھ گچھ کے درمیان مہیلا کانگریس کی ایک رکن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ توسیع کے حکم کو کالعدم کرنے کی اپیل کی گئی۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:26:00
فوج میں بھرتی کے لیے مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ اس اسکیم کے خلاف احتجاج میں نوجوانوں نے بکسر میں ٹرین پر پتھراؤ کیا ہے۔ وہیں، مظفر پور میں سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں جام کر کے مظاہرہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:15:13
راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ تیسرے دن بھی جاری ہے۔ اس درمیان کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان ای ڈی کی کارروائی پر سراپا احتجاج نظر آ رہے ہیں۔ تیسرے دن بھی کئی کانگریس لیڈروں کو حراست میں لیا گیا اور اس دوران ایک وقت ایسا آیا جب دہلی پولیس دہلی واقع کانگریس دفتر میں جبراً داخل ہو گئی۔ اس واقعہ پر کانگریس نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Thu, 16 Jun 2022 11:05:26
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلامؐ کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے بعد احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے خلاف ’ظالمانہ‘ کارروائی فوری طور پر بند کی جانی چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy